’دہشتگردی،جواب ایٹمی ہتھیار سے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے صدر ژاک شیراک کا کہنا ہے کہ اگر فرانسیسی سر زمین پر کسی قسم کا دہشت گرد حملہ کیا گیا تو فرانس حملہ آوروں کی پشت پناہی کرنے والے ملک کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔ فرانسیسی صدر نے یہ بات شمالی فرانس میں ایک فرانسیسی آبدوز کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس پر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے حملے کی صورت میں ان کا ملک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صدر شیراک نے دہشت گرد حملے کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انہوں نےاس سلسلے میں کسی مخصوص ملک کا نام نہیں لیا۔ یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں فرانسیسی حکومت نے ایران کے جوہری پوگرام پر تشویش ظاہر کی تھی اور تہران کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنی جوہری تنصیبات پر تحقیق کا کام شروع نہ کرے۔ | اسی بارے میں ایران پر ہنگامی اجلاس طلب18 January, 2006 | آس پاس ایران کے جوہری پروگرام پر تشویش16 January, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ ایکشن لے: یورپ، امریکہ12 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||