اسرائیل کو تسلیم کریں گے: عباس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی وزیر خارجہ تیزپی لیونی سے کہا ہے کہ فلسطین میں تشکیل دی جانے والی قومی حکومت اسرائیل کو تسلیم کر لے گی۔ فلسطین میں قومی یکجہتی کی حکومت تشکیل دینے کے لیئے صدر محمود عباس اور حماس کی منتخب حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیر خارجہ لیونی نے کہا ہے کہ اسرائیل محمود عباس کی حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن فلسطین کی قومی حکومت سے اسی صورت میں بات چیت کرے گا اگر یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے پر تیار ہو۔ محمود عباس نے وعدہ کیا کہ وہ اسرائیلی فوجی گیلاد شیلات کی دستیابی کے لیئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر خارجہ لیونی کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ لیونی نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ فلسطین کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب ارکات نے کہا کہ اس ملاقات کے درمیان فریقین نے اس بات پر توجہ مرکوز رکھی کہ مذاکرات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے تاکہ امن کے نقشہ راہ پر عملدرآمد کو ممکن بنایا جاسکے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے جاری رہی اور محمود عباس اور لیونی کے درمیان گزشتہ پانچ ماہ میں ہونے والا یہ پہلا رابطہ تھا۔ | اسی بارے میں لبنان جنگ: تحقیقات کی منظوری17 September, 2006 | آس پاس فلسطین: الفتح اور حماس میں معاہدہ11 September, 2006 | آس پاس فلسطین: متحدہ حکومت بنائیں گے15 September, 2006 | آس پاس لبنان، اسرائیل پیش رفت: عنان مطمئن13 September, 2006 | آس پاس حزب اللہ: لڑائی میں جنگی جرائم کا الزام14 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||