حماس کے لیئے سعودی مالی امداد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس نے دعوی کیا کہ سعودی عرب نے فلسطینی اتھارٹی کو ’بڑے پیمانے‘ پر فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے حماس کی مالی مدد کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا۔ فلسطینی اتھارٹی کے انتخابات میں حماس کی فتح کے بعد امریکہ، یورپی یونین اوراسرائیل نے حماس کے فنڈز بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ فنڈز کی بندش کے بعد حماس کے رہنما مشرق وسطیٰ کے ممالک سے مالی امداد کی درخواست کر رہے ہیں۔ایران نے پہلے ہی فلسطین کی مالی امداد کا اعلان کر رکھا ہے۔سعودی عرب ہمیشہ سے فلسطینی اتھارٹی کی مالی مدد کرتا رہا ہے۔ خالد مشعل کی سربراہی میں حماس کا ایک پانچ رکنی وفد سعودی عرب کا دورہ کر رہا ہے۔وفد سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے سعودی عرب نےامریکہ کی وہ درخواست رد کر دی تھی جس میں اس سے کہا گیا تھا کہ وہ حماس کو سفارتی طور پر تنہا کر دے تاکہ وہ تشدد کی راہ کو چھوڑ کر اسرائیل کو تسلیم کر لے۔ سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ ان کا ملک سمجھتا ہے کہ حماس فلسطینی لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور وہ وقت سے پہلے حماس میں اپنے رائے نہیں بنائیں گے۔ یورپی یونین نے جمعہ کے روز اپنی اس دھمکی کو دپرایا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیل کو تسلیم نہ کیا اور تشدد کی راہ نہ چھوڑی تو وہ اس کی مالی امداد بند کر دے گی۔ | اسی بارے میں سرحد کیلیے یکطرفہ انخلاء: اسرائیل05 March, 2006 | آس پاس مذاکرات بڑی پیش رفت: حماس04 March, 2006 | آس پاس حماس اور روس کے ماسکومیں مذاکرات03 March, 2006 | آس پاس حماس کو روس کی دعوت03 March, 2006 | آس پاس فلسطین میں دو افراد ہلاک02 March, 2006 | آس پاس فلسطینی صدر کی استعفی کی دھمکی26 February, 2006 | آس پاس امریکی امداد واپس کرنے کا فیصلہ18 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||