BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 March, 2008, 02:08 GMT 07:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعودی خواتین کا احتجاج: ویب پر وڈیو
انیس سو نوے میں خلیج کے بحران کے دوران بھی خواتین نے احتجاج کیا تھا
سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ویب پر اس خاتون کی وڈیو شائع کر دی ہے جو عوامی شاہراؤں پر خواتین پرگاڑی چلانے کی پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گاڑی چلا رہی ہے۔

وڈیو میں نظر آتا ہے اور سنائی دیتا ہے کہ وجیہا حویدر ہائی وے پر گاڑی چلاتے چلاتے سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کو نا انصافی قرار دے رہی ہیں۔ وہ یہ بھی مطالبہ کرتی ہیں کہ اس پابندی کو ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ویب پر شائع کی گئی ہے۔ یوٹیوب پر اس فلم کو ہزاروں افراد نے دیکھا ہے۔

سعودی قانون کو تسلیم کرنے سے انکار کا عوامی مظاہرہ انیس سو نوے میں بھی پیش آیا تھا جب ان درجنوں خواتین کوگرفتار کر لیا گیا تھا جو ریاض میں اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر گھوم رہی تھیں۔

گزشتہ برس وجیہا حویدر اور کچھ دیگر خواتین نے سعودی شاہ عبداللہ کو ایک درخواست ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ عورتوں کے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی کا حکم معطل کر دیں۔

وجیہا حویدر کا کہنا تھا: ’سعودی معاشرے میں بہت سی خواتین گاڑی چلانا جانتی ہیں اور ہمارے بہت سے مرد رشتہ دار اس بات کا برا بھی نہیں مناتے۔‘

تین منٹ کی اس وڈیو میں وجیہا پہلے ایک رہائشی علاقے میں گاڑی چلاتی ہیں جہاں وہ یہ بھی بتاتی ہیں کہ یہاں گاڑی چلانے کی اجازت اس لیے ہے کہ یہ عام سڑک نہیں ہے۔

لیکن کچھ دیر بعد بغیر کچھ بولے، وجیہا بائیں طرف مڑ جاتی ہیں اور ایک ہائی وے پر آ جاتی ہیں جہاں وہ سعودی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلاتی ہیں۔

انہیں امید ہے کہ اگلے برس خواتین کے عالمی دن پر خواتین پر عام سڑک پر گاڑی چلانے کی پابندی اٹھ چکی ہوگی۔

فروری میں دو بڑے اسلامی عالموں نے کہا تھا کہ خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کی وجہ سمجھ سے باہر ہے۔

تاہم بہت سے قدامت پرست اصلاح کے مخالف ہیں اور کہتے ہیں کہ ایسی اجازت سے مرد و زن کا اختلاط ہوگا جس پر سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی اسلام کی کٹر تشریح کے تحت پابندی ہے۔

انیس سو نوے میں ہونے والا احتجاج عین اس وقت سامنے آیا تھا جب خلیج کا بحران زوروں پر تھا اور سعودی عرب کی حفاظت کے لیے امریکی فوج سر زمین عرب پر اتری تھی۔ اس کے بعد عورتوں کے عوامی شاہراؤں پر گاڑی چلانے کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔

’قانون شکن‘ خواتین کو ایک دن کے لیے جیل میں بند کر دیا گیا تھا ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے تھے اور کئی خواتین کی نوکریاں ختم ہو گئی تھیں۔

سعودی بادشاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ ایک دن آئے گا جب سعودی خواتین کو بھی گاڑی چلانے کی اجازت مل جائےگی۔

انسدادِ ایڈز مہم بدلتا ہواسعودی عرب
انسدادِ ایڈز مہم اب سعودی عرب میں بھی
9/11 تبدیلی کا اشارہ
سعودی عرب کے روایتی نظام میں تبدیلیوں کا آغاز
عورتعرب میں تبدیلی
بدل رہا ہے عربی سماج
نصر اللہحزب اللہ کی مقبولیت
عرب دنیا میں سنی شیعہ ہورہے ہیں؟
اے 380ہوائی محل
سعودی سہزادے کا اڑن کھٹولہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد