سعودی شہزادے کا ’ہوائی محل‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ارب پتی سعودی شہزادے الولید بن طلال بن عبدالعزیز نے اپنے نجی استعمال کے لیے دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ خریدا ہے۔ اپنا انفرادی بوئنگ اے 380 طیارہ خریدنے والے وہ پہلے شخص ہیں۔ لیکن ایسا نہیں کہ ان کے پاس بس ایک ہی طیارہ ہے۔ وہ دنیا میں واحد شخص ہیں جنہوں نے اپنے ذاتی استعمال کے لیے بوئنگ کا سب سے مہنگا 747-400 جمبو طیارہ پہلے سےہی خرید رکھا ہے۔ لیکن شاید بوئنگ کا یہ جمبو جیٹ ان کے لیے چھوٹا پڑ رہا تھا۔ لہذا انہوں نے اے 380 خریدنے کا فیصلہ کیا جس میں بیک وقت آٹھ سو مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔
شہزادہ عبدالولید کے لیے اس نئے طیارہ کی قیمت ادا کرنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیےکیونکہ انگریزی زبان کے جریدے فوربس کے مطابق وہ دنیا کی امیرترین افراد کی فہرست میں تہرویں نمبر پر ہیں۔ شہزادہ عبدالولید اس طیارہ کا جوماڈل خرید رہے ہیں اسے ’فلائنگ پیلس‘ یا ہوائی محل کا نام دیا گیا ہے۔ اس دو منزلہ طیارے میں پانچ سو اکیاون مربع میٹر قابل استعمال جگہ ہے، یعنی اگر آپ کو ٹینس کا شوق ہے تو اس میں ٹینس کے دو کورٹ آرام سے بنائے جاسکتے ہیں۔ کافی عرصے سے اس بات کا چرچہ تھا کہ کسی شخص نے اپنے نجی استعمال کے لیے اے -380 طیارہ خریدا ہے لیکن ان کی شناخت منگل کی صبح دوبئی ائیر شو میں ہی ظاہر کی گئی۔ اس طیارہ کے سادے ماڈل کی قیمت تین سو ملین ڈالر سے زیادہ ہے یعنی تقریباً اٹھارہ سو کروڑ پاکستانی روپے۔ لیکن جو ماڈل سعودی شہزادے نے خریدا ہے، اس کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ عام مسافروں کے لیے اس طیارے میں سونے کے لیے کمرے، شاور، بار وغیرہ فٹ کیے جاسکتے ہیں لیکن اگر آپ کے پاس پیسے ہیں، تو پھر عیش او آسائش کا کوئی انت نہیں۔ ائر بس انڈسٹریز کے ایک عہدیدار کے مطابق: ’ خریدار جو چاہےگا ہم کر دیں گا۔‘ بوئنگ اور اس کی حریف طیارہ ساز کمپنی ائر بس انڈنسٹریز نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اس سال اسی ارب ڈالر کے آرڈر حاصل ہوئے ہیں جن میں سب سے بڑا آرڈر ایمریٹس ائرلانس کا ہے۔ |
اسی بارے میں فضائی سفر میں نئے باب کا اضافہ17 January, 2005 | نیٹ سائنس سپر جمبو کی پہلی اڑان27 April, 2005 | آس پاس سپر جمبو جیٹ کی پہلی مسافر پرواز04 September, 2006 | نیٹ سائنس ائربس، دس ہزار ملازمتوں کوخطرہ01 March, 2007 | آس پاس سب سے بڑا مسافر طیارہ دلی میں06 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||