سب سے بڑا مسافر طیارہ دلی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ A-380 اتوار کے دن پہلی بار ہندوستان کے دارالحکومت دلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئر پورٹ پر اترا ہے۔ اس جہاز میں آٹھ سو پچاس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ جہاز کنگ فشر ایئر کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں حصہ لینے کے لیے دلی آیا ہے۔اپنے ہندوستان پرواز کے دوران یہ جہاز بعض مخصوص شخصیات کو دلی کے آسمان میں سیر کرائے گا اور منگل کے روز دلی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگا۔ کنگ فشر ایئر الائنس نے ایسے پانچ جہاز خریدنے کا آرڈر دیا ہے۔ یہ جہاز سال دوہزار گیارہ یا بارہ تک کنگ فشر ایئر الائنس کو مل جائیں گے۔ ایک A-380 جہاز کی قیمت تیس کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس جہاز کے پروں کا پھیلاؤ اسّی میٹر، لمبائی تہتر میٹر ہے اور یہ پانچ سو چالیس ہزار کلو گرام وزن لے کر پرواز کر سکتا ہے۔ یہ جہاز پندرہ ہزار کلو میٹر تک بغیر رکے پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی مسافر شکاگو سے سڈنی بغیر ٹرانزٹ کے پہنچ سکتے ہیں۔ یہ جہاز 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ جہاز اپنی باقاعدہ تجارتی پرواز سنگاپور ایئر لائنز کے ذریعہ اس سال اکتوبر ميں شروع کرے گا۔ ایوی ایشن کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس جہاز کے فضائی سروس میں آنے کے بعد بڑے جہازوں کی مارکیٹ میں بوئنگ 747 کی برتری کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔ |
اسی بارے میں اندرونی ملک پروازوں کو الٹیمیٹم27 December, 2005 | انڈیا سرکاری ائر لائنز ضم ہورہی ہیں22 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||