اندرونی ملک پروازوں کو الٹیمیٹم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی وزارت شہری ہوا بازی نے اندرونی ملک پروازوں کو ’الٹی میٹم‘ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو کُہرے کے سبب پروازوں میں تاخیر کی خبر پہنچانے کے لیے جلد سے جلد نئے اقدامات کريں۔ وزارت شہری ہوابازی کے سیکرٹری اجے پرساد نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً سبھی ائیرلائنز کے پاس مسافروں کو خبر دار کرنے کے لیے کال سینٹرز، ویب سائٹ اور موبائل فون کی سہولیات موجود ہیں۔ لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ ’23 اور 25 دسمبر کے روز سبھی لائنز جام ہونے کے سبب مسافروں کو کافی دقتیں پیش آئيں تھیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اندرونی ملک پروازیں چلانے والی ائیرلائنز کو جلد سے جلد اپنے کال سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنے اور اپنی ویب سائٹ پر تازہ ترین اطلاعات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ گزشتہ دو دنوں میں موسم صاف ہونے کے سبب مسافروں کی مشکلیں کچھ کم ہوگئی ہیں اور پروازوں کی آمد و رفت وقت پر ہو رہی ہے۔ گزشتہ دنوں شمالی ہندوستان میں گھنے کُہرے کے سبب پروازوں کی سروسز بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے دارالحکومت دلی سے جانے والی تقریباً سبھی پروازوں کو یا تو منسوخ کر دیا گیا تھا یہ پھر وہ تاخیر سے چل رہی تھیں۔ پروازوں کی ہی طرح شمالی ہندوستان کی طرف آنے اور جانے والی ٹرینز بھی 2 سے 20 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہیں تھیں۔ کئی مسافروں کو تو کئی کئی دن ریلوے پلیٹفارم پر گزارنے پڑے۔ ہر سال دسمبر اور جنوری کے دوران گھنا کہرا پروازوں کے لیے پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ حکومت نے ایسے موسم میں پروازيوں کے لیے نئی ٹیکنالوجی والے آلات بھی لگائے ہیں۔ لیکن انہیں چلانے کی ٹریننگ صرف سرکاری پائلٹوں کو ہی دی جاتی ہے جبکہ ہندوستان میں مسافر نجی پروازوں کو سرکاری پروازوں کے مقابلے میں زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ | اسی بارے میں مشرق وسطی کے لیے سستی پروازیں29 April, 2005 | انڈیا بیرون ملک پروازوں کی اجازت29 December, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||