سپر جمبو کی پہلی اڑان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز ’ایئر بس 380 سپر جمبو‘ جنوبی فرانس میں تولوس کے ائیر پورٹ سے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کرکے بحفاظت واپس ا ُتر گیا ہے۔ سپر جمبو کی پہلی پرواز چار گھنٹے طویل تھی۔ سپر جمبو کی آزمائشی پرواز کی ویڈیو کوریج کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔ یہ دو عشروں والا دیو ہیکل جہاز جب اپنی پہلی پرواز کے لیے فضا میں بلند ہوا تو ہوائی سفر اور جہازوں کے ہزاروں شائقین نے تالیاں اور سیٹیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ سپر جمبو کی یہ پہلی پرواز دو سے چار گھنٹے طویل ہو سکتی ہے تاہم اس کا زیادہ انحصار موسمی حالت اور اس پرواز کی کارکردگی پر ہے۔ اے 380 کی یہ پہلی پرواز تولوسی سے شروع ہوئی جہاں اس جہاز کو بنایا گیا ہے۔ اس پرواز کے دوران جہاز پر عملے کے چھ ارکان اور بیس ٹن وزنی آلات لدے ہوئے ہیں۔ ایئر بس یورپی کمپنی اور ’ای اے ڈی ایس‘ اور برطانوی کمپنی ’بی اے ای‘ سسٹم کی مشترکہ ملکیت ہے۔ ان دونوں کمپنیوں کا دعویٰ ہے کہ اے 380 ہوائی سفر کا مستقبل ہے۔
ایئر برس کی حریف بوئنگ نے درمیان ہجم کے چھوٹے فاصلے تک سفر کرنے والے جہازوں کی تیاری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ اے 380 میں آٹھ سو چالیس مسافر کو لیے کر سفر کرنے کی صلاحیت ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||