ائربس، دس ہزار ملازمتوں کوخطرہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ائربس تیار کرنے والی کمپنی کے کارخانوں میں دس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج شروع ہو چکا ہے اور مستقبل میں ہڑتال کا امکان بھی ہے۔ جنوبی جرمنی کے شہر لوفہم واقع کمپنی کے کارخانے میں کام کرنے والے ایک ہزار کارکنوں نے اس اطلاع پر کام بند کر دیا کہ کمپنی اپنے اس کارخانے کو فروخت کرنے کا ارداہ کر رہی ہے۔ اس کے فوراً بعد نوڈہم میں واقع کارخِانے میں کام بند ہو گیا اور پھر فرانس کے کارخانوں سے بھی اس طرح کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ کاروبار میں مقابلہ بڑھنے کے بعد کمپنی نے دو ہزار دس تک دس ہزار ملازین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانس میں یونین کے عہدے داروں نے اعلان کیا ہے کہ دو مارچ کو فرانس میں کمپنی کے تمام کارخانے جن میں تلوز کا مرکزی کارخانہ بھی شامل ہے دو آدھے دن کی ہڑتال کریں گے۔ لیکن یورپ میں میٹل ورک فیڈریشن نے کہا ہے کہ ہڑتال کے لیے اجتماعی فیصلہ نہیں کیا گیا اور اس اقدام کے بارے میں پانچ مارچ کو ائر بس کی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ تاہم یونین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کہیں بھی ہڑتال اور کام اگر بند ہوا ہے تو یہ مقامی سطح پر پیدا ہونے والا فطری ردِ عمل ہو سکتا ہے‘۔ یونین کا کہنا ہے کہ کمپنی کے اس اقدام سے صرف فرانس اور جرمنی ہی میں آّٹھ ہزار کارکن بے روز گار ہو جائیں گے۔ | اسی بارے میں سپر جمبو جیٹ کی پہلی مسافر پرواز04 September, 2006 | نیٹ سائنس پاکستان بنائے ہوائی جہاز پرزے؟05 July, 2005 | پاکستان سپر جمبو کی پہلی اڑان27 April, 2005 | آس پاس فضائی سفر میں نئے باب کا اضافہ17 January, 2005 | نیٹ سائنس ایئر بس نہیں، بوئنگ26.08.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||