غزہ: کراسنگ پوائنٹ پر جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں سنیچر کو ایک کراسنگ پوائنٹ پر ہونے والی جھڑپوں میں تین فلسطینی عسکریت پسند ہلاک جبکہ تیرہ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اسرائیلی نگرانی میں کام کرنے والے ایک کراسنگ پوائنٹ پر اس وقت پیش آیا جب حماس سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے شدید دھند سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کریم شالوم کراسنگ پوائنٹ میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کے دوران عسکریت پسندوں نے اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے اور اس دوران ان کی دوگاڑیوں میں موجود دھماکہ خیز مواد بھی پھٹ گیا۔ اسرائیلی فوج نے بھی حماس کے کارکنوں پر فائرنگ کی جس سے تین فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ حماس کے رہنما سمیع ابو زہری کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم اسرائیلی کراسنگ پوائنٹس پر مزید حملے کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ’ یہ آپریشن ان حملوں کا آغاز ہیں جن کی دھمکی حماس دے چکی ہے‘۔ یاد رہے کہ حماس کی جانب سے گزشتہ برس غزہ کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد اسرائیل نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر کراسنگ پوائٹس بنا دیے تھے اور صرف انہی مقامات سے ہی غزہ میں محدود پیمانے پر اشیاء کی سپلائی ممکن ہے۔ | اسی بارے میں غزہ:عسکریت پسند رہنما ہلاک15 April, 2008 | آس پاس اسرائیلی حملہ، بچے سمیت آٹھ ہلاک11 April, 2008 | آس پاس غزہ:اسرائیلی حملے میں دو ہلاک01 April, 2008 | آس پاس ’غزہ: پندرہ فلسطینی شہری ہلاک‘16 April, 2008 | آس پاس غزہ:’ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیق ہو‘19 April, 2008 | آس پاس فرانس: فلسطین امدادی کانفرنس17 December, 2007 | آس پاس فلسطینوں کو قتل عام کی دھمکی29 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||