’غزہ: پندرہ فلسطینی شہری ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی مقبوضہ علاقے غزہ میں کل دن بھر شدید لڑائی کے دوران پندرہ فلسطینی شہری ہلاک ہوئے جن میں پانچ بچے بھی تھے۔ ان کے علاوہ تین اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔ اس طرح ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد بائیس تک جا پہنچی جو مارچ میں اسرائیلی کارروائی کے آغاز کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مارے جانے والوں میں رائیٹرز کا ایک کیمرہ مین بھی شامل ہے۔ اسرائیل نے فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مسلح افراد کو نشانہ بنایا تھا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے لڑائی کی شدت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے۔ بدھ کی صبح کو اسرائیلی فوجیوں اور حماس کے مسلح آدمیوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں حماس کے چار آدمی اور اسرائیلی فوج کے تین ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد اسرائیل نے ہوائی جہازوں اور زمینی فوج کے ساتھ بھر پور حملہ کردیا۔ جس میں پندرہ فلسطینی شہری کام آئے۔ تین سال میں پہلی بار کسی جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا اتنا بڑا جانی نقصان ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جہاں کیمرہ مین ہلاک ہوئے وہ انتہائی خطرناک علاقہ ہے اور وہاں لڑائی ہو رہی ہے۔ بی بی سی کے دفاعی امور کے نامہ نگار نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتیں حماس کی طرف سے زیادہ مننظم کارروائیوں کا نتیجہ ہیں یا علاقے میں بڑھتی ہوئی اسرائیلی موجودگی کا۔ ایک اسرائیلی گروپ کی تحقیق کی مطابق جس کے اسرائیل کی دفاعی انتظامیہ سے قریبی تعلقات ہیں حماس اپنی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ عسکری تیاریاں کر رہا ہے۔ کچھ اسرائیلی جرنیلوں کا کہنا ہے کہ حماس کو روکنے کے لیے ایک بڑی فوجی کارروائی ناگزیر ہو جائے گی۔ | اسی بارے میں ’غزہ میں بدترین انسانی بحران‘06 March, 2008 | آس پاس ’غزہ میں اسرائیلی کردار نازیوں جیسا‘08 April, 2008 | آس پاس غزہ:عسکریت پسند رہنما ہلاک15 April, 2008 | آس پاس اسرائیلی حملہ، بچے سمیت آٹھ ہلاک11 April, 2008 | آس پاس اسرائیلی فضائی حملہ، پانچ ہلاک27 February, 2008 | آس پاس اسرائیلی فوج غزہ سے واپس03 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||