اسرائیلی فضائی حملہ، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے عسکری شعبے کے پانچ ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ خان یونس کے علاقے میں ایک چلتی گاڑی پر کیا گیا جس کے بعد ایک اور کار پر بھی میزائل فائر کیا گیا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حماس کا کہنا ہے کہ بدھ کو ہونے والے حملے میں عزالدین قسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے پانچ کارکن ہلاک ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے مسجد القباء کے نزدیک سے گزرنے والی کار پر کم از کم دو میزائل پھینکے۔ اس واقعے کے دس منٹ بعد اسی ہیلی کاپٹر نے اسی علاقے میں ایک اور کار پر میزائل فائر کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے اسرائیلی اخبار کو بتایا ہے کہ انہوں نے قسام بریگیڈ کے کارکنوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنا پر دوگاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ دریں اثناء فلسطینی گروپ اسلامک جہاد کا کہنا ہے کہ ان کا ایک رکن وسطی غزہ کے بریج مہاجر کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اس رکن کا تعلق القدس بریگیڈ سے تھا۔ اسرائیل کی جانب سے یہ تازہ حملے اقوامِ متحدہ کے دو سینئر ایلچیوں کی جانب سے اس بیان کے بعد ہوئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ فلسطین اسرائیل امن معاہدے میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج25 February, 2008 | آس پاس غزہ:سینئر کمانڈر سمیت سات ہلاک16 February, 2008 | آس پاس ’راکٹ یا بجلی، حماس فیصلہ کرے‘09 February, 2008 | آس پاس نیا اسرائیلی حملہ: سات ہلاک08 February, 2008 | آس پاس مصر کے ساتھ سرحد پر بھی باڑ07 February, 2008 | آس پاس غزہ فضائی حملہ، نو فلسطینی ہلاک06 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||