BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 February, 2008, 00:49 GMT 05:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مصر کے ساتھ سرحد پر بھی باڑ
مصر کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا منصوبہ پہلے بھی بنا تھا لیکن اسے عملی جامہ نہیں پہنایا گیا تھا
اسرائیل نے صحرائے سینا سے آنے والے فلسطینیوں کو روکنے کے لیے مصر کے ساتھ متصل اپنی سرحد پر نئی باڑ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ غزہ کی سرحد سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کے مصر داخل ہونے اور سرحد کی عارضی خلاف ورزی کے بعد
اسرائیلی کابینہ کی ایک سکیورٹی میٹنگ میں کیا گیا۔

ماضی میں بھی اس طرح کی باڑ لگانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اس ختم کر دیا گیا کیونکہ اس منصوبے کی لاگت بہت زیادہ تھی۔

پیر کو اسرائیل میں کئی ماہ کے بعد ایک خود کش حملہ ہوا تھا۔

شروع میں یہ قیاس آرائی تھی کہ حملہ آور غزہ کے رہنے والے تھے جو دو سو تیس کلو میٹر لمبی مصری سرحد سے جس پر خاص حفاظتی انتظامات نہیں ہیں، اسرائیل داخل ہوئے تھے۔ تاہم بعد میں حماس نے کہا کہ حملہ آور غربِ اردن سے آئے تھے۔

اسرائیلی اہلکاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث مجوزہ باڑ تمام سرحد پر نہیں لگائی جائے گی البتہ جہاں جہاں باڑ نہیں لگیں گے، وہاں خاص سینسر لگائے جائیں گے۔

اس منصوبے پر کیا لاگت آئے گی اس کے بارے میں ابھی پتہ نہیں چل سکا۔ اور سرکاری اہلکاروں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اس منصوبے پر خرچ ہونے والی رقم کس مد سے آئے گی۔

بدھ کو اسرائیل نے غزہ میں ان شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے مزید فضائی حملے کیے جو اس کے بقول اسرائیلی علاقوں میں راکٹ داغتے ہیں۔

ایک راکٹ غزہ کے قریب گرا جہاں دو بچے زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل حماس غزہ کے شمال میں حماس کے چار اراکین زخمی ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
غزہ کی ناکہ بندی پر تکرار
23 January, 2008 | آس پاس
’مزاحمت جاری رہے گی‘
26 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد