’مزاحمت جاری رہے گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل سے صلح کے مذاکرات کے مخالف فلسطینی گروپوں کے لیڈروں کا اجلاس شام کے دارالحکومت دمشق میں ختم ہوگیا ہے۔ حماس نے بتایا ہے کہ مندوبین نے قسم اٹھائی ہے کہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے اور صدر محمود عباس کی پالیسیوں کی مخالفت جاری رہے گی۔ اُدھر صدر محمود عباس اتوار کو اسرائیل کے وزیر اعظم ایہود براک سے اپنی اگلی ملاقات کرنے والے ہیں۔ ان کو امید ہے کہ اسرائیل سے صلح نامہ اس سال کے آخر تک طے ہو جائے گا۔ دریں اثناء غزہ اور مصر کی سرحد پر جمعے کو تیسرے دن بھی افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہزاروں فلسطینیوں نے مصری فوج کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا کہ سرحد کو بند کردیا جاۓ۔
صدر حسنی مبارک نے اسرائیلی ناکہ بندی پر سخت تنقید کی ہے جس کی وجہ سے غزہ کے باشندے کھانے پینے اور ضرورت کی عام چیزوں سے بھی محروم ہو گۓ ہیں۔ | اسی بارے میں ’غزہ والوں کی جبری واپسی نہیں‘24 January, 2008 | آس پاس فلسطینی ہجوم نے رکاوٹیں گرا دیں25 January, 2008 | آس پاس غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے:مصر21 January, 2008 | آس پاس غزہ تاریکی میں ڈوب گیا20 January, 2008 | آس پاس اسرائیلی حملہ، 18 فلسطینی ہلاک16 January, 2008 | آس پاس غزہ آپریشن، ہلاکتوں میں اضافہ04 January, 2008 | آس پاس اسرائیلی آپریشن میں سات ہلاک03 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||