BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 January, 2008, 01:50 GMT 06:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیلی حملہ، 18 فلسطینی ہلاک
اسرائیلی حملے میں ہلاک
اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے میں حماس کے ایک رہنما کا بیٹا بھی شامل ہے
فلسطینی علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایک فضائی حملے میں کم از کم اٹھارہ فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اُن فلسطینی شدت پسندوں پر حملہ کرنے گئے تھے جنہوں نے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ داغے تھے اِسی دوران مسلح فلسطینی وہاں آگئے اور جھڑپ شروع ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے میں حماس کے ایک رہنما محمود ظہر کا بیٹا بھی شامل ہے ۔اِس موقع پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی انتظامیہ کے رہنماؤں پر سخت نکتہ چینی کی جو اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو اِس سب کے باوجود اسرائیل کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں ۔

امریکہ صدر بش کے دورہ اسرائیل کے بعد اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان بات چیت کا پہلا دور پیر کے روز ہوا تھا۔

مذاکرات کے اگلے روز ہی اسرائیلی فوج کی کارروائی میں اٹھارہ فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ادھر لبنان کے دارلحکومت بیروت میں ہونے والے بم دھماکے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اِس بم دھماکے میں امریکی سفارت خانے کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا لیکن ہلاک ہونے والوں میں کوئی بھی امریکی نہیں تھا۔

اِس دھماکے میں سترہ افراد زخمی بھی ہوئے۔لبنان کے وزیر مواصلات مروان حمادے نے اِس واقعے پر اپنا ردِعمل ظاہر کرتے ہوئےشام کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہ اُن ہی لوگوں کی طرف سے پیغام ہے جو پہلے ہی ملک کو کئی بحرانوں سے دوچار کر چکے ہیں وہی لوگ اب سفارت کاروں کو نشانہ بنا کر ملک کو سفارتی نمائندگی سے بھی محروم کرنا چاہتے ہیں۔

اسی بارے میں
2008: فلسطین کا سال؟
01 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد