نیا اسرائیلی حملہ: سات ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نےغزہ میں کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی تحریک حماس کے پانچ ارکان اور ایک مسلح شخص کے علاوہ ایک معلم کو ہلاک کر دیا ہے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جسے ٹینکوں اور جنگی جہازوں کی مدد حاصل تھی، جبیلیہ کے قریب غزہ میں دراندازی کی جہاں مسلح افراد سے اس کی جھڑپ ہوئی۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک اڑتیس سالہ معلم بھی شامل ہیں جو اس وقت مارے گئے جب زمین سے زمین پر مار کرنے والا ایک میزائل ایک علیحدہ حملے میں بیت حنون میں واقع سکول پر آ کر گرا۔ اس جھڑپ میں اسرائیل کی فوج میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ سنہ دو ہزار چار کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی علاقے دیامونا میں گزشتہ پیر کو ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ دار حماس نے قبول کی تھی۔ اس حملے کے بعد سے اسرائیل نے حماس کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج سے جنگ کرتے ہوئے اسلامی جہاد تنظیم کا ایک رکن اور اس کے پانچ ارکان مارے گئے۔ تین طالب علم جن کی عمریں سولہ برس کی بتائی جاتی ہیں اس وقت زخمی ہوگئے جب اسرائیل کی طرف سے بیت حنون میں میزئل داغا گیا۔ ایک بیان میں حماس نے کہا ہے کہ اس معلم کا کیا قصور تھا جو طالب علم کی تدریس میں مشغول تھا۔وہ ایک نیک کام کر رہا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ فوج نے فلسطینی سکول کو نشانہ نہیں بنایا تھا بلکہ فلسطینی عملے کے ان ارکان پر حملہ کیا تھا جو اسرائیل پر راکٹ داغتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فوج اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا سکول کی عمارت کسی ’بھٹکے ہوئے‘ میزائل کی زد میں تو نہیں آئی۔ حماس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں تیزی آنے کے بعد سے اس نے جنوبی اسرائیل پر چالیس راکٹ اور ساٹھ مارٹر گولے داغے ہیں۔ حماس کے مطابق اس کی شروعات منگل کو اسرائیل کی جانب سے انتہائی مہلک فضائی حملے کے بعد ہوئی۔ اس حملے میں حماس کی سکیورٹی فوج کے سات ارکان مارے گئے تھے۔ نامہ نگاروں کے مطابق تشدد میں اضافے سے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی ان کوششوں کو دھچکا لگے گا جو وہ امن کے لیے کر رہے ہیں۔ حماس اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی اور امن کے عمل کی مخالف ہے۔ گزشتہ جون میں حماس نے غزہ سے محمود عباس کی فوج کو باہر نکال دیا تھا۔ تاہم محمود عباس کو غربِ اردن کے مقبوضہ علاقے میں فلسطینی انتظامیہ کے تحت کنٹرول حاصل ہے جبکہ حماس غزہ پر کنٹرول رکھتی ہے۔ | اسی بارے میں غزہ کو تیل کی فراہمی پر آمادگی27 January, 2008 | آس پاس مصری بارڈر پولیس پیچھے ہٹ گئی25 January, 2008 | آس پاس غزہ پراسرائیلی پابندیوں میں نرمی 22 January, 2008 | آس پاس غزہ کی ناکہ بندی پر تکرار23 January, 2008 | آس پاس ہزاروں فلسطینی مصر میں داخل23 January, 2008 | آس پاس ’مزاحمت جاری رہے گی‘26 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||