’غزہ میں اسرائیلی کردار نازیوں جیسا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی جانچ کے لیے اقوام متحدہ کے نامزد تفتیش کار اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ غزہ میں اسرائیل کا رویہ نازیوں جیسا رہا ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پروفیسر رچرڈ فالک نے کہا کہ ان کے خیال میں اسرائیل کی جتنی مذمت کی جانی چاہیئے تھی وہ اس سے بچنے میں کامیاب رہا ہے۔ پروفیسر فالک اس سال اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ لیکن اسرائیل چاہتا ہے کہ پروفیسر فالک کی تفتیش کے دائرہ کار میں فلسطینیوں کی سرگرمیوں کا بھی احاطہ کیا جائے۔
ان کے مطابق انہیں معلوم ہے کہ یہ ایک اشتعال انگیز بیان ہے لیکن گزشتہ برس جب انہوں نے یہ بات کہی تھی تو وہ امریکیوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اگر چین نے تبت میں یا سوڈان نے دارفور میں اس (اسرائیل جیسے) انداز میں کارروائی کی ہوتی تو میرے خیال میں نازیوں سے موازنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی۔‘
پروفیسر فالک کا بیان اقوام متحدہ کے موجودہ تفتیش کار جان ڈوگارڈ کے خیالات سے بھی سخت ہے جو خود اسرائیل کی کارروائیوں سے ناخوش رہے ہیں۔ اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کے مطابق اسرائیل چاہتا ہے کہ پروفیسر فالک اسرائیل اور فلسطین دونوں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں۔ ترجمان کے مطابق اگر ایسا نہیں ہوا تو اسرائیلی حکومت پروفیسر فالک کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینوں کو قتل عام کی دھمکی29 February, 2008 | آس پاس اسرائیلی کمانڈوز کا حملہ، چار ہلاک13 March, 2008 | آس پاس غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے13 March, 2008 | آس پاس اسرائیل رکاوٹیں ہٹانے پر رضامند30 March, 2008 | آس پاس مشرقِ وسطیٰ امن کی نئی کوشش30 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||