اسرائیل رکاوٹیں ہٹانے پر رضامند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزارائس کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حالات بہتر بنانے کے لیے با معنی اقدامات کرے گا جبکہ امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق اسرائیل نے غربِ اردن کے مقبوضہ علاقے کی سڑکوں پر موجود پچاس رکاوٹیں ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے یہ اعلان ایک بیان میں کیا گیا جو کہ امریکی وزیرِ خارجہ کونڈالیزا رائس اور اسرائیلی وزیرِ دفاع ایہود باراک کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی میں بہتری آئے گی۔ یاد رہے کہ اب بھی غربِ اردن میں پانچ سو سے زائد مقامات پر اسرائیلی افواج کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں موجود ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لینی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کونڈا لیزا رائس نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے بامعنی اقدامات کے کے جواب میں فلسطینیوں کو اسرائیل کے لیے سکیورٹی کے حالات بہتر کرنے ہوں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا ’مجھے امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی مل کر ایسے اقدامات کر پائیں گے جس سےاسرائیل کی سکیورٹی اور فلسطینیوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس سے غربِ اردن میں فلسطینیوں کے آنے جانے پر اسرائیلی پابندیوں کو نرم کیا جا سکے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لینی کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی مدد کرنا چاہتا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کیسے تاہم انہوں نے کہا کہ کسی بھی اقدام میں اسرائیلی سکیورٹی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔محترمہ رائس نے کہا تھا کہ وہ اس دورے کے دوران غربِ اردن میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر لگائی جانے والی پابندیوں کے معاملے سے نمٹانا چاہتی ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کوششوں میں ایک نئی روح پھونکنے کے لیے یروشلم کے تین روزہ دورے پر ہیں۔جہاں وہ فلسطینی وزیرِ اعظم سلام فیاد ، اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات میں مصروف ہیں۔اطلاعات ہیں کہ کونڈالیزارائیس غربِ اردن میں مزید سکیورٹی فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کر نے کے مسئلے پر بات کرنا چاہتی ہیں۔ |
اسی بارے میں بش کے دورہِ مشرق وسطیٰ کی تیاریاں08 January, 2008 | آس پاس ’بُش کی آمد، اسرائیلی حملے تیز‘ 07 January, 2008 | آس پاس اسرائیل نئے مکانوں کی تعمیر پر مصر23 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||