BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 May, 2007, 14:16 GMT 19:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’یروشلم کا جغرافیہ بدلا جا رہا ہے‘
یروشلم (فائل فوٹو)
اسرائیل نے 1967 میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا
بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ یروشلم میں مختلف تعمیری منصوبوں پر عمل کر کے شہر کی جغرافیائی ہیئت میں تبدیلی کر رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

خفیہ ذرائع سے سامنے آنی والی ریڈ کراس کی اس رپورٹ کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ان اقدامات سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے ’انسانی بحران‘ پیدا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی اردن میں باڑ کی تعمیر، شہر سے باہر مقبوضہ زمین پر یہودی آبادیوں کا قیام اور اسرائیلی علاقوں اور آبادیات کو آپس میں ملانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ 1967 کی جنگ کے دوران اسرائیل نے مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس وقت سے اس علاقے کو بین الاقوامی قوانین کے تحت مقبوضہ قرار دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے ریڈ کراس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن بنیادوں پر یہ رپورٹ بنائی گئی ہے وہ غلط ہیں۔

اسی بارے میں
یروشلم: تعمیراتی کام معطل
12 February, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد