BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 12 February, 2007, 10:08 GMT 15:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یروشلم: تعمیراتی کام معطل
مسجد الاقصہ
مسجد کے قریب آثار قدیمہ کے زیر نگرانی کھدائی کا کام جاری رہے گا
اسرائیلی حکام نے مسجد الاقصی کے قریب ہونے والا متنازعہ تعمیراتی کام کومعطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم تعمیراتی کام کے روکنے سے قریب میں ہونے والے محکمہ آثار قدیمہ کے زیر نگرانی کام کو نہیں روکا جائے گا۔

یروشلم کے میئر یوری لوپولیانسکی کے مطابق تعمیراتی کام روکنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ یہ منصوبے عوام کے سامنے رکھا جا سکے اور اگر کسی کو اس پر اعتراض ہو تو وہ اس کے خلاف درخواست دائر کر سکے۔

فلسطینیوں نے مسجد کے قریب حرم الشریف تک اوپر جانے کے نئے راستے کی تعمیر کی محالفت کی تھی اور کہا تھا کہ اس کھدائی سے مسجد الاقصی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ جمعہ کو اس معاملے پر مسجد کے احاطے میں پر تشدد جھڑپیں ہوئی تھیں اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ بلٹس استعمال کیے تھے۔

یروشلم کے مئیر نے کام معطل کرنے کا اعلان اتوار کی شام کو کیا تاکہ اس پر ’عوام سے مشاورت‘ کی جا سکے۔

اس منصوبے کا شہری پلاننگ کے قوانین کے تحت جائزہ لیا جائے گا جس کے نتیجہ میں اس میں تاخیر ہو سکتی ہے یا اسے منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

تاہم قریب میں جاری محکمہ آثار قدیمہ کے زیر نگرانی کام کو نہیں روکا جائے گا۔ اس کھدائی سے یہ جانچنے کی کوشش کی جا رہی ہےکہ تعمیراتی کام سے آثار قدیمہ کے کسی چیز کو نقصان تو نہیں پہنچ رہا ۔

تاہم کئی مسلمان ممالک نے تعمیراتی کام اور کھدائی پر سخت تنقید کی ہے۔ عرب ممالک کی تنظیم ’عرب لیگ‘ نے اسے ایک مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

اب تک اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ منصوبہ ختم کرنے سے انکار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ کام ضروری ہے کیونکہ موجودہ راستہ غیر محفوظ ہے اور تعمیراتی کام سے مسجد کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ اتوار کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے بات کرتے ہوئے انہیں ایک بار پھر اپنا یہ موقف دہرایا۔

حالیہ پُر تشدد جھڑپوں کے بعد مسجد کے احاطے پر اسرائیلی پولیس نے دو ہزار سے زیادہ سپاہی تعینات کیے ہوئے ہیں۔ غرب اردن سے آنے والے فلسطینیوں اور پینتالیس سال سے کم عمر کے تمام سملمان مردوں پر مسجد میں آنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد