مشرقِ وسطیٰ امن کی نئی کوشش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر خارجہ کوڈا لیزا رائیس مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے کی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے اسرائیل حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس دورے کا آغاز اسرائیلی وزیراعظم ایہود المرت کے ساتھ عشائیے سے کیا ہے۔ اسرائیل کے لیے روانگی سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس دورے کے دوران غربِ اردن میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر لگائی جانے والی پابندیوں کے معاملے کو نمٹانا چاہتی ہیں۔ اتوار کو ان کی ملاقاتیں اسرائیلی صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور اور وزیر خارجہ سے ہونی تھیں۔ توقع کی جاری ہے کہ وہ فریقین سے کو امن منصوبے کے سلسلے میں اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے کہیں گی۔ یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار جون برین کا کہنا ہے کہ اناپولس سربراہ کانفرنس کے چار ماہ بعد بھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تا حال امن میں پیش رفت کے آثار انتہائی موہوم ہیں۔ تین ہفتے قبل بھی انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کیا تھا لیکن اس کے بعد بھی اب تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن بات چیت کے آگے بڑھنے کے عمل میں کوئی حرکت پیدا نہیں ہو سکی۔ وہ فلسطینی حکام اور وزیراعظم سلام فییاد سے بھی ملاقات کریں گی اور اردن کے دارالحکومت عمان بھی جائیں گی جہاں فلسطینی صدر محمود عباس سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔ |
اسی بارے میں بش کے دورہِ مشرق وسطیٰ کی تیاریاں08 January, 2008 | آس پاس ’بُش کی آمد، اسرائیلی حملے تیز‘ 07 January, 2008 | آس پاس اسرائیل نئے مکانوں کی تعمیر پر مصر23 December, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||