اسرائیلی فوج کے تین سپاہی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے تین فوجی غزہ میں فلسطینی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں کئی اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں ایسے فلسطینی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں سےاسرائیل پر راکٹ داغے جاتے ہیں۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینی شدت پسندوں میں جھڑپ غزہ سٹی میں نہال بارڈر ٹرمینل کے علاقے میں ہوئی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے غزہ میں شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کی معمول کی کارروائی تھی۔ فلسطین میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دو عام شہری اس وقت زخمی ہوگئے جب اسرائیلی ٹینک کا ایک گولہ ان کا گھر پر لگا۔ فلسطینی حکام نے کہا ہے اسرائیلی فوج نے غزہ میں زرعی زمین اور زیتون کے باغوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ | اسی بارے میں ’غزہ میں بدترین انسانی بحران‘06 March, 2008 | آس پاس ’غزہ میں اسرائیلی کردار نازیوں جیسا‘08 April, 2008 | آس پاس غزہ:عسکریت پسند رہنما ہلاک15 April, 2008 | آس پاس اسرائیلی حملہ، بچے سمیت آٹھ ہلاک11 April, 2008 | آس پاس اسرائیلی فضائی حملہ، پانچ ہلاک27 February, 2008 | آس پاس اسرائیلی فوج غزہ سے واپس03 March, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||