غزہ:عسکریت پسند رہنما ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقے سے اسرائیل میں راکٹ حملے کرنے والے عسکریت پسند گروہ کے اہم کمانڈر کو ایک فضائی کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں تین راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے بیت لہیہ میں کی جانے والی اس فضائی کارروائی کا نشانہ ابراہیم ابو علبہ تھے جن کا تعلق ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن اف فلسطین سے تھا۔ اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابو علبہ نہ صرف اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے بلکہ وہ نئے حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔ اسرائیل اکثر غزہ میں مبینہ شدت پسندوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائی کرتا رہتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی علاقے پر کیے جانے والے راکٹ حملے روکنے کی کوشش ہیں۔ | اسی بارے میں اسرائیلی حملہ، بچے سمیت آٹھ ہلاک11 April, 2008 | آس پاس ’غزہ میں اسرائیلی کردار نازیوں جیسا‘08 April, 2008 | آس پاس غزہ:اسرائیلی حملے میں دو ہلاک01 April, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||