BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 March, 2008, 11:26 GMT 16:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بغداد کار دھماکے میں پندرہ ہلاک

عراق کا بم دھماکہ
ماہِ فروری میں جنوری کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی بغداد میں کار بم دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے۔

یہ بم دھماکہ باب المُدھم میں واقع بازار میں صبح کے وقت ہوا۔

پولیس کے مطابق یہ کار بم دھماکہ وزارت ہاؤسنگ کی طرف جانے والی سڑک پر ہوا اور مبینہ طور پر اس کا ہدف فوجی قافلہ تھا۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد عراق کے پہلے دورے پر ہیں جس کی وجہ سے بغداد میں سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

عراقی پولیس کے مطابق اس دھماکے میں پینتیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وزارت ہاؤسنگ کے اہلکار اور بغداد یونیورسٹی کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

عراق میں پچھلے چھ ماہ میں تصادم کے باعث ہلاکتوں میں کمی آئی تھی۔ تاہم عراقی سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ماہِ فروری میں جنوری کے مقابلے میں ایک تہائی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

عراقی وزارت داخلہ، دفاع اور ہیلتھ کے اعدادوشمار کے مطابق فروری کے مہینے میں چھ سو تینتیس ہلاکتیں ہوئیں جبکہ جنوری میں چار سو چھیاسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

عراق میں ہلاکتوں کی کمی کی وجوہات میں امریکی فوج کی اضافی تعداد، القائدہ کے خلاف سُنی ملیشیا کا بننا اور مہدی آرمی ملیشیا کی کارروائیوں میں کمی شامل ہیں۔

دوسری طرف جنوبی شہر بصرہ میں اعلٰی صوبائی پولیس افسر کرنل قاسم عبید اور ان کے تین محافظوں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

اسی بارے میں
عراق خودکش حملہ، سات ہلاک
20 February, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد