BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 February, 2008, 13:35 GMT 18:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق خودکش حملہ، سات ہلاک
عراق
حملوں میں کمی آئی ہے تاہم فروری میں بائیس امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔
عراقی حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بغداد کے شمالی صوبہ دیالہ کے شہر مقدادیہ میں خودکش حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری طرف دیگر حملوں میں موصل میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوئے اور تلافر کے شہر میں خوکش حملے میں ایک عورت ہلاک ہوئی۔

فوجی کاروائیوں کا زور دیالہ اور موصل میں ہے جہاں امریکہ کے مخالف سنی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امریکی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز بغداد میں ایک بم دھماکے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔امریکی اور عراقی افواج کی جنگجوؤں کے خلاف کاروائیوں میں پچھلے بارہ ماہ میں تیزی آئی ہے۔

امریکی کمانڈرز کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف حملوں میں کمی آئی ہے تاہم فروری میں بائیس امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔

اس سے قبل عراقی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز مشرقی عراق میں حملے کے نتیجے میں پندرہ عراقی پولیس اہلکار ہلاک اور پینتالیس زخمی ہوئے۔ یہ حملہ اس وقت پیش آیا جب بم ڈسپوزل سکواڈ ایک ٹرک میں بھرے راکٹ لانچرز کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے اور غلطی کے باعث دھماکہ ہو گیا۔

تاہم وزارت داخلہ کے کہنا تھا کہ یہ راکٹ ریموٹ کنٹرول سے چلائے گئے۔ وزارت داخلہ کے افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ’انہوں نے بہت شاطر منصوبہ بندی کے تحت گھات لگایا تھا۔

امریکی فوج کے مطابق کچھ راکٹ پہلے ہی قریب ہی میں واقع بیس پر داغے جا چکے تھے۔

یہ حملہ اس نوعیت کا دوسرا حملہ ہے پچھلے دو دنوں میں۔ سوموار کے روز پانچ عراقی ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی حمایتی شیعہ گروہ ان حملوں کے ذمہ دار ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد