دل و دماغ جیتنے کے امریکی قواعد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے قاعدے قوانین کی نئی کتاب تیار کی ہے جو طاقت کے زور پر دشمن کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ پہلی بار دشمن کا دل و دماغ جیتنے پر بھی زور دے گی۔ توقع ہے کہ یہ کتاب اس ماہ کے آخر تک شائع کر دی جائے گی۔ اس نئی دستاویز کو امریکہ میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس میں افغانستان اور عراق میں برسرِ پیکار امریکی افواج نے جو سبق سیکھے ہیں ان کا تجزیہ کیا گیا ہے اور انہیں مینوئل کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ولیم کلیڈویل نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکی فوج نے عراق اور افغانستان میں اپنے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ مثلاً یہ کہ ملکوں میں استحکام لانے کے لیے مختلف قسم کے گُر درکار ہیں اور نئے نوجوان افسروں کو اب یہ تمام طریقے سیکھنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زبانوں اور مقامی ثقافت کو بھی ان معاملات میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اب تمام نئے نوجوان افسروں کو غیر ملکی زبان سیکھنا پڑے گی۔ فی الوقت صرف ایک تہائی افسروں کو کوئی دوسری زبان بولنی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج ہر وہ جنگ جیت سکتی ہے جو اس نے لڑی ہے تاہم اس طرح وہ امن نہیں جیت سکتی اور ’ہمار اصل مقصد صلح اور امن جیتنا ہے۔‘ جنرل کلیڈویل نے کتاب کے بارے میں کہا کہ یہ اگلے دس سے پندرہ برسوں کے لیے ایک خاکے کا کام کرے گی۔ لیکن دوسرے افسران کہتے ہیں کہ کتاب میں جو کچھ درج ہوگا اس حقیقت کا لباس پہنانے میں کچھ نہ کچھ وقت لگے گا۔ | اسی بارے میں ’بش نےمسائل کا انبار کھڑا کیا‘01 February, 2008 | آس پاس ’اسرائیل مقبوضہ علاقے خالی کرے‘10 January, 2008 | آس پاس قبضوں کا سلسلہ بند ہو: بش 11 January, 2008 | آس پاس ’عراق: بہتری کی امید لوٹ آئی ہے‘12 January, 2008 | آس پاس ایران کا سامنا کرنا ہوگا: صدر بش 13 January, 2008 | آس پاس سعودی عرب کو اسلحہ ملے گا: بش15 January, 2008 | آس پاس معیشت کو سہارا چاہیے: بش19 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||