BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 January, 2008, 23:11 GMT 04:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کا سامنا کرنا ہوگا: صدر بش
صدر بش
امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو جمہوریت کی تلقین کی ہے۔
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ ایران پورے خطے کے لیے عدم استحکام کا باعث ہے اور اس کا سامنا کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔

امریکی صدر جارج بش نے مشرق وسطیٰ کے نو روزہ دورے کے دوارن متحدہ عرب امارت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پورے علاقے کے لیے خطرہ ہے اور اس سامنا کرنا ہوگا۔

صدر بش نے کہا کہ ایران ساری دنیا کے دہشتگردوں کا سر پرست ہے اور وہ طالبان، حزب اللہ، حماس اور عراق کے شیعہ گروہوں کو اسلحہ اور مالی امداد مہیا کرتا ہے۔

جارج بش نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کو مشورہ دیا کہ وہ جمہوریت اور آزادی اظہار کا راستہ اختیار کریں کیونکہ اسی میں نجات ہے۔

صدر بش نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی القاعدہ کے خلاف جنگ میں فاتح ہوں گے کیونکہ خدا تعالی نے آزادی اور انصاف کے اصول ان (امریکہ اور اس کے اتحادیوں) کے دلوں پر لکھ دیئے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئےاپنے جوہری پروگرام پر سے پردہ نہیں اٹھایا ہے جس سے پورے خطے میں عدم استحکام پھیل چکا ہے۔

امریکی صدر نے ایرانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ’آپ کی ثقافت ہے اور صلاحیتیں ہیں۔ آپ کا بھی حق ہے کہ آپ ایک ایسی حکومت کے تابع رہیں جو آپ کی خواہشات سنے اور آپ کی صلاحیتوں کا احترام کرے اور آپ کو اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیاں بہتر بنانے کی اجازت دے۔‘

اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران صدر بش اسرائیل، فلسطین، کویت، یمن اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے اختتام پر سعودی عرب جائیں گے۔

اسی بارے میں
قبضوں کا سلسلہ بند ہو: بش
11 January, 2008 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد