’توہین آمیزخاکے‘: قراردادِ مذمت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ نے ڈنمارک کے کچھ اخبارات میں پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے خلاف متفقہ قراردادِ مذمت منظور کی ہے۔ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے قائد ایوان وسیم سجاد نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ ایوان بالا ڈنمارک کے اخباروں میں خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوششیں اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف ایک سازش کا حصہ ہیں جس کا مقصد اسلام اور اسلامی رول ماڈلز کی توہین کرنا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ ’یہ اشتعال انگیز حملے ایک منصوبہ کا حصہ بھی ہو سکتے ہیں جس کا مقصد کچھ لوگوں کو پرتشدد ردعمل پر اکسانا ہے۔‘ متفقہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اسلام اور پیغمبر پر ان حملوں کو اخلاقی جرم ، مذہبی اشتعال انگیزی اور تہذیبوں کے ٹکراؤ کے لیے اکسانے والی ایک سیاسی مہم کا حصہ سمجھتا ہے۔ ’ان خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے مختلف عقائد کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی پر مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایسے مذموم اقدامات کو اظہار رائے کی آزادی کے نام پر قبول نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اظہار رائے کی آزادی کے نام پر کسی کی توہین کی اجازت دی جا سکتی ہے۔‘ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بعض یورپی ممالک کی جانب سے یہ منافقت کی انتہا ہے کہ انہوں نے ہولو کاسٹ سے انکار کو قابل سزا جرم قرار دے دیا ہے مگر ’اسلام کو بدنام کرنے اور مذہبی کمیونٹیز کے درمیان نفرت کو فروغ دینے کیلئے انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہے‘۔ |
اسی بارے میں ’کارٹون بنانے پر افسوس نہیں‘19 February, 2006 | آس پاس لیبیا: پرتشدد مظاہروں کی ویڈیو18 February, 2006 | آس پاس یہ کارٹون جعلی ہے: کارٹونِسٹ14 February, 2006 | آس پاس کارٹون کی اشاعت پر ایڈیٹر گرفتار12 February, 2006 | آس پاس شہری انڈونیشیا چھوڑ دیں: ڈنمارک11 February, 2006 | آس پاس اظہارِ آزادی کا امتحان: نئے کارٹون08 February, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||