اطالوی وزیر بھی میدان میں کود پڑے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اٹلی کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ وہ پیغمبرِ اسلام کی توہین پر مبنی کارٹونوں سے چھپی ہوئی ٹی شرٹیں لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔ وزیر ربرٹو کالڈرولی نے اطالوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ خود بھی یہ ٹی شرٹیں پہنیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بارے میں مسلمانوں کے ساتھ مکالمے کی چنداں ضرورت بھی نہیں۔ مسٹرکالڈرولی کا تعلق اطالوی سیاست جماعت نادرن لیگ سے ہے جو بڑے پیمانے پر غیرملکیوں کی اٹلی میں آمد اور آبادکاری کے خلاف ہے اور اٹلی میں برسراقتدار دائیں بازو کے اتحاد کا ایک حصہ ہے۔ روم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ وزیر مذکور کے یہ بیانات وزیر اعظم سِلویو برلسکونی کے لیئے خِفت کا باعث ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ بیانات ایک ایسے وقت سامنے آ رہے ہیں جب ملک میں عام انتخابات کے لیئے مہم شروع ہونے والی ہے۔ مسٹر برلسکونی نے وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ وہ اس طرح کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتے۔ | اسی بارے میں کارٹون کی اشاعت پر ایڈیٹر گرفتار12 February, 2006 | آس پاس پشاور: کارٹونوں پراحتجاج وتوڑ پھوڑ13 February, 2006 | پاکستان کارٹون تنازعہ، مغرب اور اسلامی دنیا کے روابط14 February, 2006 | آس پاس یہ کارٹون جعلی ہے: کارٹونِسٹ14 February, 2006 | آس پاس پاکستان بھر میں شدید احتجاج 14 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||