صدارتی انتخابات میں تلخیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے کوشاں سینیٹر ہیلری کلنٹن نے اپنے مد مقابل پر صحت عامہ کی پالیسی کے بارے میں گمراہ کن ’لیف لیٹ‘ یا پرچیاں چھاپنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اوہائیو میں جہاں دس دن بعد صدارتی امیدواری کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے انتخابات ہونے والے ہیں ہیلری کلنٹن نے باراک اوباما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اوباما شیم ان یو‘۔ باراک اوباما نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ اپنے اس لیف لیٹ پر قائم ہیں تاہم انہوں نے ہیلری کلنٹن کی طرف سے استعمال کی جانے والی زبان پر کہا کہ وہ اس پر حیران ہیں۔ نامزدگی کے لیے جاری انتخابات میں مارچ کی چار تاریخ کو اوہائیو اور ٹکساس میں ووٹنگ ہونے والی ہے جس میں ہیلری کلنٹن کے لیے جیتنا بہت ضروری ہے۔ باراک اوباما اب تک گیارہ ریاستوں کے انتخابات میں لگاتار کامیابی حاصل کر کے ڈیموکریٹ پارٹی میں سب سے آگے تصور کیئے جا رہے ہیں۔
باراک اوبامہ اب تک ایک ہزار تین سو تریپن مندوبین کی حمایت جیت چکے ہیں اور ان کو ڈیمرکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے دو ہزار پچیس مندوبین کی حمایت جتنی ہے۔ مسز کلنٹن کو اس وقت تک ایک ہزار دو سو چونسٹھ مندوبین کی حمایت حاصل ہے۔ ٹکساس اور اوہائیو کی ریاستوں میں مندوبین کی کل تعداد تین سو چونتیس ہے۔ نامہ نگاروں کا خیال ہے کہ ان دونوں ریاستوں میں محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والوں کے ووٹ اہم کردار ادا کریں گے اور باراک اوباما نے کم آمدن والے اور محنت کش طبقے کے مسائل پر بات کرنا شروع کر دی ہے۔ باراک اوباما جو امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر بننے کی کوشش میں ہیں کئی اہم اور بااثر تنظیموں کی حمایت بھی حاصل کر چکے ہیں جن میں ٹیمسٹر اور سروس ایمپلائیز انٹرنیشنل یونین شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں فضائی میزبان ہلری کلنٹن18 January, 2008 | آس پاس بِل کلنٹن کی غلط بیانی: اوبامہ21 January, 2008 | آس پاس ہیلری کلنٹن کو ایک اور شکست13 February, 2008 | آس پاس کلنٹن، اوبامہ: الفاظ کی جنگ جاری22 February, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||