BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 February, 2008, 22:23 GMT 03:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
متنازعہ تشدد: سی آئی اے کا اعتراف
خالد شیخ محمد
صدر جارج بش نے دھمکی دی ہے کہ وہ واٹربورڈنگ سے متعلق بِل کو ویٹو کر دیں گے
امریکی ادارے سی آئی اے نے پہلی مرتبہ یہ اعتراف کیا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے ’واٹربورڈنگ‘ کا متنازعہ طریقہ اختیار کرتے ہوئے مشتبہ شدت پسندوں کو پانی کے ذریعے ’تشدد‘ کا نشانہ بنایا۔

واٹربورڈنگ وہ اندازِ تفتیش ہے جس میں پانی کو اس طرح استعمال کرتے ہیں کہ زیرِ حراست ملزم ڈوبنے کے خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن نے کانگریس کو بتایا کہ یہ طریقۂ صرف تین افراد پر استعمال کیا گیا اور وہ بھی پانچ سال پہلے۔

انہوں نے بتایا کہ تشدد کے اس متنازعہ طریقے کو القاعدہ کے اہم زیرِ حراست ملزموں پر استعمال کیا گیا جن میں سے ایک خالد شیخ محمد بھی ہیں۔

ہیڈن نے یہ بات اس وقت کہی جب نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر مائیک میکونل نے امریکہ کو درپیش خطرات پر کانگریس کے سامنے اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نہ یہ طریقہ اس وقت کے مخصوص حالات کے تحت استمال کیا اور صرف تین افراد پر استعمال کیا‘۔

بعض ناقد اس طریقے کو تشدد کا نام دیتے ہیں اور کانگریس اس مسئلے پر بحث میں مصرف ہے کہ سی آئی اے اس طرح تفتیش نہ کرے۔

تاہم صدر جارج بش نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی بِل کو ویٹو کر دیں گے۔

ہیڈن کے مطابق خالد شیخ کے علاوہ ابو زبیدہ اور عبدالرحیم النصیری کے خلاف بھی یہی طریقہ استعمال کیا گیا۔

خالد شیخ محمد قتل کس نے کیا؟
ڈینئیل پرل کو کس نے قتل کیا؟
انجلینا جولیدی مائٹی ہارٹ
انجلینااور بریڈ پٹ فلمبندی کے لیئےانڈیا میں
پاکستان پر بھی طالبان کے سایےامن کے لیے خطرہ
پاکستان پر بھی طالبان کی بڑھتی طاقت کے سائے
دہشت گردوں کا مزا
دہشت گرد امریکہ کی بے بسی پر خوش
اسی بارے میں
خالد شیخ محمد کون ہیں؟
02.03.2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد