کولمبو سٹیشن پر’خودکش‘ دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مرکزی ریلوے سٹیشن پر مبینہ خودکش دھماکے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک خاتون خود کش بمبار نے اس وقت کیا جب ایک ٹرین پلیٹ فارم پر آ کر رکی۔ یہ سٹیشن شہر کے مرکز میں صدرارتی دفتر اور اہم ہوٹلوں کے قریب واقع ہے۔تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس حملے کی ذمہ داری بھی تمل ٹائیگرز پر ڈالی گئی ہے۔ کولمبو میں بی بی سی کے نمائندے رولینڈ بیورک کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی جگہ پر عوام کی آمدورفت بند کر دی گئی ہے۔ دھماکے کے عینی شاہد ٹکٹ انسپکٹر رویندر پنٹو کا کہنا ہے کہ’ میں اپنے کاؤنٹر کے پاس تھا جب زوردار دھماکہ ہوا۔ جب میں نے پیچے دیکھا تو مجھے زخمی پولیس اہلکار نظر آیا۔ میں اسے اٹھا کر دوڑا۔ میں نے فرش پر بہت سے افراد کو پڑا دیکھا‘۔
یہ دھماکہ شہر کے چڑیا گھر میں ہونے والے دھماکے کے چند گھنٹوں بعد ہوا جس میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل جمعہ کر دمبولا شہر میں ایک بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی ذمہ داری سرکاری حکام نے تمل ٹائیگرز پر عائد کی تھی۔ سری لنکا میں یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ملک میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کی ساٹھویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی کو پہلے ہی انتہائی چوکس کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں سری لنکا میں دھماکہ بیس ہلاک02 February, 2008 | آس پاس سری لنکا جھڑپیں، ’درجنوں ہلاک‘28 January, 2008 | آس پاس سری لنکا بس حملہ، 26 ہلاک16 January, 2008 | آس پاس سری لنکا: ’انسٹھ تامل باغی ہلاک‘ 12 January, 2008 | آس پاس کولمبو بم دھماکہ، چار ہلاک02 January, 2008 | آس پاس کولمبو: دو دھماکوں میں اٹھارہ ہلاک28 November, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||