حملوں میں آٹھ عراقی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں آرمی ڈے کے موقع پر خودکش حملے میں ایک عراقی فوجی اور آٹھ شہریوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ مغربی بغداد کے علاقے کرادہ میں واقع ایک غیر سرکاری تنظیم کے دفتر کے باہر پیش آیا۔ یہ حملہ اُس وقت پیش آیا جب عراقی فوجیوں کو ایک جشن میں تحائف دیے جا رہے تھے۔ یہ جشن ان عراقی فوجیوں کے لیے تھا جو عراق میں جنگجوؤں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ دوسرے بم حملے میں تین افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے۔ یہ بم حملہ ایک ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ خودکش حملہ آور نے کیا۔ بی بی سی کے ہمفری ہاکسلی کے مطابق تقریباً بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فوجی گانےگا رہے تھے اور اپنا اسلحہ لہرا رہے تھے جب یہ زور دار دھماکہ ہوا۔ دوسرا بم حملہ ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا جہاں زیادہ تر سویلین آتے ہیں۔ ہلاک شدگان اور زخمی ہونے والوں میں فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔ آرمی ڈے کو عراق میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اس دن انیس سو اکیس میں عراقی فوج کی پہلی بٹالین موسیٰ الخادم قائم کی گئی تھی۔ کرادہ کا شمار چند محفوظ علاقوں میں ہوتا ہے۔ وہاں زندگی معمول پر آگئی ہے اور دکانیں اور چھوٹے ہوٹل کھل گئے ہیں۔ | اسی بارے میں خاتون بمبار کا حملہ، 16 ہلاک07 December, 2007 | آس پاس بصرہ کا انتظام عراقی فوج کےحوالے16 December, 2007 | آس پاس بیس لاکھ عراقی بچے مسائل کا شکار21 December, 2007 | آس پاس امریکی فوج مالی مشکلات کا شکار22 December, 2007 | آس پاس عراق دھماکے، تیس افراد ہلاک 25 December, 2007 | آس پاس صدام حسین کی پہلی برسی31 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||