عراق دھماکے، تیس افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کے مطابق بعقوبہ اور بیجی میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ عراق کے شمالی شہر بیجی میں ایک فوجی چیک پوائنٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ عراقی حکام کے مطابق بمبار نے تیل کی ایک کمپنی کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا۔ روکے جانے پر بمبار نے اپنے جسم میں بندھے ہوئے دھماکہ خیز مواد سے خود کو اڑا دیا۔ عراقی پولیس کے مطابق وہاں تیل خریدنے کے لیے قطار میں موجود سویلین ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ حال میں بیجی میں شدت پسندوں کے حملوں میں کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ امریکہ کے خلاف لڑنے والے سنی ملیشیا گروہوں نے القاعدہ کے خلاف لڑائی شروع کردی تھی۔ ایک دوسرے حملے میں ایک خودکش بمبار نے بعقوبہ شہر میں ایک جنازے پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بعقوبہ میں خبررساں ادارے اے ایف پی کے ایک نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ’1920 انقلاب‘ نامی تنظیم کے ایک سینیئر کارکن بھی تھے۔ یہ ملیشیا گروپ اب امریکہ کا حامی ہے۔ | اسی بارے میں عراقی مفاہمت کے لیے امریکی اپیل03 December, 2007 | آس پاس خاتون بمبار کا حملہ، 16 ہلاک07 December, 2007 | آس پاس عراق دھماکے: چالیس ہلاک12 December, 2007 | آس پاس عراقی حکومت فلوجہ میں’ناکام‘20 December, 2007 | آس پاس بیس لاکھ عراقی بچے مسائل کا شکار21 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||