گوانتانامو قیدی دوبارہ زیرِ حراست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوانتانامو بے کیمپ سے ساڑھے چار برس بعد رہائی پانے والے تین برطانوی شہریوں کو برطانیہ پہنچنے پر دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے جانے والوں میں عمر غیاث اور عبدالنور سمور کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں لندن کے پیڈنگٹن گرین پولیس سیٹشن لے جایا گیا ہے جبکہ جمیل ال بنا نامی شخص کو حکومتِ سپین کی درخواست پر یورپی وارنٹ گرفتاری کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں لوٹن کے پولیس سٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ برطانوی ہوم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ نے گوانتانامو میں قید تین برطانویوں کی رہائی پر دس دسمبر کو آمادگی ظاہر کی تھی۔ یہ افراد ان پانچ لوگوں میں سے ہے جن کے رہائی کے لیے برطانوی حکومت نے ماہِ اگست میں امریکی حکومت سے درخواست کی تھی۔ ان پانچ میں سے جمیل ال بنا،عمر غیاث اور عبدالنور سمور نامی تین افراد جن کا تعلق اردن ،لیبیا اور الجزائر سے ہے رہا کیا گیا جبکہ ان کے چوتھے ساتھی شاکر عبدالرحمٰن عامر کو ان کے آبائی ملک سعودی عرب واپس بھیجا جائے گا۔ تاہم پانچواں برطانوی جسے فی الحال رہا نہیں کیا جا رہا ایتھوپیا کا بنیام محمد ال حباشی ہے جو ابھی گونتانامو میں ہی قید رہے گا۔ حراست میں لیے جانے والے افراد کے وکیل کلائیو سمتھ کا کہنا ہے کہ’ہمارے تمام مؤکلان برطانوی حکومت کی درخواست پر رضاکارانہ طور پر حفاظتی انتظامات پر رضامند ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں بات نہیں کر سکتے کیونکہ برطاموی حکومت یہی چاہتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص عمر غیاث گوانتانامو میں ’امریکی ناروا سلوک‘ کی وجہ سے اپنی داہنی آنکھ کی بینائی کھو چکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان تمام افراد کو تفتیش کے بعد بدھ کی رات یا پھر جمعرات کی صبح تک رہا کر دیا جائے گا۔ | اسی بارے میں ٹیپ ضائع کرنے پر پیشی12 December, 2007 | آس پاس گوانتانامو بے کا مستقبل داؤ پر05 December, 2007 | آس پاس ’پانی میں ڈبونے کا حربہ کارگر تھا‘11 December, 2007 | آس پاس گوانتاناموکا کتابچہ ویب پر شائع 15 November, 2007 | آس پاس گوانتانامو قیدی کی منتقلی پر پابندی10 October, 2007 | آس پاس گوانتانامو:خالداور دیگر کیلیے وکیل29 September, 2007 | آس پاس افغان شہری کی گوانتاناموبےمنتقلی13 September, 2007 | آس پاس گوانتانامو قیدی، کیس خارج05 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||