BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 10 October, 2007, 04:16 GMT 09:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوانتانامو قیدی کی منتقلی پر پابندی
اس وقت گوانتانامو بے میں تین سو چالیس کے قریب افراد قید ہیں
ایک امریکی جج نےامریکی فوج کوگوانتانامو بے میں قید ایک شخص کو تیونس منتقل کرنے سے روک دیا ہے۔

اپنی رولنگ میں جج کا کہنا تھا کہ محمد عبدالرحمان نامی اس قیدی کو تیونس منتقل کرنا شدید ناانصافی ہوگی کیونکہ عبدالرحمان کے مطابق وہاں اس پر تشدد کیا جا سکتا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ اس قسم کے مقدمات میں کسی جج کی جانب سے اس قسم کا پہلا حکم ہے۔ تاہم امریکی جج کا یہ حکم عارضی ہے کیونکہ امریکی سپریم کورٹ اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ گوانتانامو میں قید افراد سول عدالتوں میں اپیل کر سکتے ہیں یا نہیں۔

اس حکم کے آنے کے بعد فی الحال امریکی محکمۂ دفاع محمد عبدالرحمان کو تیونس منتقل نہیں کر سکتا۔ عبدالرحمان کو تیونس میں ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی جا چکی ہے اور ان کا دعوٰی ہے کہہ ان کی تیونس واپسی پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔

تیونس کی حکومت اس الزام سے انکار کرتی ہے تاہم اس برس کے اوائل میں امریکہ کی ہی ایک سرکاری رپورٹ میں کہا جا چکا ہے کہ تیونس میں حقوقِ انسانی کی خلاف ورزیاں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔

پنٹاگون کے مطابق اس وقت گوانتانامو بے میں تین سو چالیس کے قریب افراد قید ہیں اور متعدد عدالتوں میں چیلنج کیے جانے کے بعد پنٹاگون نے اپنے قواعد میں تبدیلی کر کے ان قیدیوں کو قانونی مدد حاصل کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد