BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 December, 2007, 13:01 GMT 18:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیٹس کا دورۂ عراق، آٹھ ہلاک
کرکک میں کار بم دھماکہ
عراق میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس عراق کا دورہ کر رہے ہیں جہاں ان کی آمد کے موقع پر کار بم کے تین مختلف دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک شخص شمالی شہر موصل میں ہلاک ہوا ہے جہاں رابرٹ گیٹس اپنے پچھلے دورے کے بعد تشدد کے واقعات میں آنےوالی ’ قابل لحاظ کمی‘ کا خود جائزہ لینے گئے تھے۔

موصل میں دھماکہ دواسہ علاقے میں اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کی ایک گشتی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

اس کے علاوہ پانچ افراد بقعوبہ میں ہلاک ہوئے اور کم سے کم دو کرکک میں مارے گئے۔

رابرٹ گیٹس وزیر اعظم نوری المالکی سمیت عراقی رہنماؤں اور عراق میں امریکہ کے فوجی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریس سے ملاقات کریں گے۔

رابرٹ گیٹس چھٹی مرتبہ عراق کا دورہ کررہے ہیں

وہ اس برس چھٹی مرتبہ عراق آئے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ستمبر میں صدر جارج بش کے ساتھ دورہ کیا تھا۔

امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان جیوف موریل نے کہا کہ ’ رابرٹ گیٹس یہ معلوم کرنا چاہتے تھے کہ موجودہ صورتحال کے بارے میں فوج کیا سوچتی ہے اور عراق میں امریکی افواج کی تعداد بڑھائے جانے کے بعد سے حالات میں جو بہتری آئی ہے، اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اور کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے‘۔

امریکہ نے اب آہستہ آہستہ عراق میں اپنی افواج میں کمی کرنا شروع کردیا ہے۔

عراقی عہدیداران کے مطابق سویلین ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔ اکتوبر میں آٹھ سو اٹھاسی لوگ مارے گئے تھےجبکہ نومبر میں مرنے والوں کی تعداد چھ سو چھ رہی۔

عراقی وزیر اعظمعراقی حکومت
سنّی جماعتوں کاعراقی حکومت بائیکاٹ جاری
’فوجیں واپس جائیں‘
اکثریت عراق سے انخلاء کی حامی ہے: ایک جائزہ
برائن سی کریمخبر دو سال بعد
عراق میں پاکستانی نژاد امریکی فوجی ہلاک
عراقی مہاجرینگھروں کو واپسی
’ہزاروں ملک بدر عراقی واپس آ رہے ہیں‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد