BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 December, 2007, 20:12 GMT 01:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوتن کی جماعت کی واضح برتری
صدر پوتن
کئی روسی صدر پوتن کی حکومت کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں
روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جماعت نے پارلیمانی انتخابات کے غیر حتمی نتائج میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

آدھے سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کے بعد پوتن کی جماعت متحد روس نے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تاہم کمیونسٹ پارٹی اور دوسری جماعتیں بھی کئی نشستوں پر جیت رہی ہیں۔

متحدہ روس کی کامیابی کا مطلب ہے کہ ولادیمیر پوتن صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد بھی سیاست میں کردار ادا کر سکیں گے اور ممکن ہے کہ وہ وزیر اعظم بن جائیں۔

کمیونسٹ پارٹی نے دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف قانون چارہ جوئی کرے گی۔ متحدہ روس کے سربراہ بورس گرِزلوو نے اعتراف کیا کہ کچھ بے قاعدگیاں ہوئی ہیں لیکن انہوں نے انہیں معمولی قرار دیا۔

آزاد مبصرین نے شکایت کی ہے کہ انہیں آزادانہ طور پر کام کرنے نہیں دیا گیا۔ یورپ کی تنظیم ’دی آرگنائزیشن فار سکیورٹی اینڈ کو آپریشن( او ایس سی ای) نے ماسکو پر مشکلات کھڑی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انتخابات کے لیے مبصرین کی ایک بڑی ٹیم بھیجنے کا پورگرام منسوخ کر دیا تھا۔ روس نے ان کے الزامات کی تردید کی ہے۔ انتخابات میں گیارہ جماعتوں نے حصہ لیا تھا۔

امریکہ نے بھی روسی حکام سے کہا ہے کہ وہ بے قاعدگیوں کے الزامات کی تحقیق کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد