حکومت مخالف سابق چیمپیئن قید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس میں شطرنج کے سابق عالمی چیمپین اور حکومت کے مخالف گیری کیسپاروو کو پانچ روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ کیسپاروو کو حکومت کے ان دیگر مخالفین کے ساتھ پکڑا گیا تھا جنہوں نے ان کے اتحاد ’مختلف روس‘ کے جلوس میں شرکت کی تھی۔ کیسپاروو پرگرفتاری سے بچنے کے لیے مزاحمت اور غیر قانونی مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ واقعہ روس میں پارلیمانی انتخابات سے ایک ہفتے قبل پیش آیا۔ قوی امکان ہے کہ انتخابات میں صدر پوتن کے حامی کامیاب ہو جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ’مختلف روس‘ کے امیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی۔ ’مختلف روس‘ میں مختلف نظریات رکھنے والے سیاستدان جن میں بائیں بازو کے لوگ، قوم پرست شامل ہیں جو صدر پوتن کی حکومت کے مخالف ہیں۔ اتوار کی ریلی میں تین ہزار لوگ شامل تھے جو روس کو صدر پوتن کے اقتدار سے سے آزاد کروانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ریلی میں مقررین نے پارلیمانی انتخابات کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ اس میں ووٹروں کے پاس زیادہ چوائس نہیں ہے۔ روس میں مارچ دو ہزار آٹھ میں صدارتی انتخابات ہوں گے لیکن صدر پوتن دو بار صدر بننے کے بعد اب تیسری بار امیدوار نہیں بن سکتے۔ وہ اب پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ان کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف ایک درخواست مسترد کر دی ہے۔ | اسی بارے میں اصلاحات: بُش کی روس پر تنقید05 June, 2007 | آس پاس روسی صحافی کے قتل میں گرفتاریاں27 August, 2007 | آس پاس امریکہ روسی تنظیموں کا حامی13 October, 2007 | آس پاس روس نے جارحیت کی ہے: جورجیا07 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||