روس: عام انتخابات میں ووٹنگ شروع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
روس میں ڈوما یعنی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے لیے عام انتخابات کا آغاز ہو گیا ہے اور ملک کے مشرقِ بعید کے علاقوں میں پولنگ جاری ہے۔ ان انتخابات میں گیارہ سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ صدر ولادی میر پیوتن کی منظورِ نظر سب سے بڑی جماعت روسی اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ اس بار پھر بھاری اکثریت کے ساتھ عام انتخابات جیتے گی۔ روسی اتحاد کو ان انتخابات میں کمیونسٹ پارٹی، لِبرل ڈیموکریٹِک پارٹی اور یابلوکو پارٹی کی جانب سے چیلنج کا سامنا ہے۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا الزام ہے کہ حکومت نے انتخابات سے قبل ان کی مہم میں روڑے اٹکائے اور انہیں شبہ ہے کہ انتخابات کا عمل شفاف نہیں ہو گا۔ انتخابات کا خود مختار جائزہ لینے والے غیر ملکی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں انتخابی عمل کے جائزے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل یورپی یونین کے ماہرین نے یہ کہتے ہوئے انتخابات کا جائزہ لینے سے انکار کر دیا تھا کہ روسی حکام انہیں ویزا دینے میں تاخیر کر رہے ہیں۔ روسی حکومت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’2012 میں انتخاب لڑسکتا ہوں‘15 September, 2007 | آس پاس حکومت مخالف سابق چیمپیئن قید25 November, 2007 | آس پاس گھریلو تشدد کی زد میں روسی خواتین27 November, 2007 | آس پاس جارجیا: ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان08 November, 2007 | آس پاس ’بیرونی عناصر دخل اندازی کر رہے ہیں‘26 April, 2007 | آس پاس ماسکو ریلی: کسپاروف گرفتار14 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||