BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 April, 2007, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بیرونی عناصر دخل اندازی کر رہے ہیں‘
ولادی میر پوتن
کچھ لوگ جمہوریت کے نام پرملکی سیاست میں دخل اندازی چاہتے ہیں
روس کے صدر ولادی میر پوتن کا کہنا ہے کہ روس کی مقامی سیاست میں مداخلت کے لیے استعمال ہونے والا پیسہ بیرون ملک سے آ رہا ہے۔

روسی صدر نے یہ بات پارلیمان سے اپنے سالانہ خطاب میں کہی۔

ولادی میر پوتن کا کہنا تھا ’ہمارے مقامی امور میں براہِ راست مداخلت کے لیے بیرونِ ملک سے رقم آ رہی ہے کیونکہ ہر کسی کو ہمارے ملک کی مستحکم اور بتدریج ترقی پسند نہیں‘۔

روسی صدر نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ جمہوریت کو بہانہ بنا کر ملکی سیاست میں دخل اندازی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو نظریۂ جمہوریت کو استعمال کرتے ہوئے ہمارے داخلی معاملات میں دخل دے رہے ہیں‘۔

ماضی میں بھی روسی حکام مغرب پر پوتن مخالف تنظیموں کی مالی اعانت کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ روسی صدر نے دخل اندازی کرنے والے افراد کی نشاندہی نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ کہ یہ لوگ یا تو عوام کو لوٹنا چاہتے ہیں یا پھر روس کی اقتصادی اور سیاسی خودمختاری کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

یہ ولادی میر پوتن کا بطور روسی صدر پارلیمان سے آخری خطاب تھا کیونکہ وہ مارچ 2008 میں صدارت کی دوسری مدت ختم ہونے پر یہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد