ٹیچر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوڈان کے دار الحکومت خرطوم میں ایک ہزار کے قریب مجمعے نے ایک جلوس نکالا ہے جس میں توہینِ مذہب میں گرفتار ہونے والی برطانیہ کی ایک سکول ٹیچر جلیئن گبنز کو زیادہ سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو ایک عدالت نے مسز گبنز کو اس الزام میں پندرہ دن کی قید کی سزا دی تھی کہ انہوں نے اپنے سکول میں سات آّٹھ برس کے بچوں کو یہ اجازت کیوں دی کہ ایک ٹیڈی بیئر کا نام ایک بچے محمد کے نام پر رکھ لیں ۔ الزام یہ لگایا گیا کہ انہوں نے رسول اللہ کی توہین کی ہے اور مظاہرین میں کچھ لوگ یہ بھی نعرے لگا رہے تھے کہ اسلام کی توہین کرنے والے کو موت کی سزادی جائے۔ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے برطانیہ سے مسلمانوں کا ایک وفد لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں خرطوم جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ لارڈ نذیر سوڈان کے صدر عمر البشیر اور چیف جسٹس سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثناء مسز گبنز کے بیٹے نے کہا ہے کہ ان کی ماں نہیں چاہتیں کہ اس صورتِ حال سے مسلمانوں کے خلاف کوئی نفرت پیدا ہو۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ’جو باتیں میری ماں نے آج مجھ سے کہی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ میں مسلمانوں کے خلاف کسی قسم کا غصہ نہیں چاہتی۔‘ انہوں نے کہا کہ ’وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے مقدمے کو بہانہ بنا کر کسی پر غصہ اتارا جائے، سوڈان کے لوگوں کے خلاف، مسلمانوں کے خلاف اور کسی کے بھی خلاف۔‘ برطانیہ کے شہر لیورپول کی رہنے والی 54 سالہ جلیئن گبنز کو پندرہ دن قید کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ ان پر لگائے گۓ تین الزامات میں سے انہیں صرف توہین مذہب کا مرتکب پایا گیا جبکہ مذہبی عقائد سے حقارت اور نفرت کے فروغ جیسے الزامات سے وہ بری قرار پائی ہیں۔ اس سے قبل لندن میں سوڈانی سفارت خانے نے کہا تھا کہ یہ چھوٹا سے مسئلہ ہے اور یہ کہ ٹیچر کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔ سفارت خانے نے کہا تھا کہ یہ واقعہ ثقافتی غلط فہمی کی پیداوار ہے۔ دوسری طرف آرچ بشپ آف کنٹربری روان ولیمز نے بھی کہا ہے کہ انہیں اس سزا کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ | اسی بارے میں توہین مذہب: ٹیچر کو سزا30 November, 2007 | آس پاس ٹیچر پر توہینِ رسالت کا الزام29 November, 2007 | آس پاس متنازع کارٹون پر چرچ کی معذرت21 March, 2006 | آس پاس پیغمبر اسلام کے نئے کارٹون پر تنازعہ15 September, 2007 | آس پاس سویڈن کے کارٹونسٹ کو تحفظ مل گیا18 September, 2007 | آس پاس متنازعہ کارٹون، وزیر کی حمایت07 February, 2007 | آس پاس ’متنازعہ کارٹون پر قتل کی ترغیب‘06 January, 2007 | آس پاس کارٹون تنازع: یمن میں مدیر کو جیل26 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||