متنازع کارٹون پر چرچ کی معذرت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویلز میں اینگلیکن چرچ نے ایک میگزین میں پیغمبرِ اسلام کے بارے میں متنازعہ کارٹونوں کے حوالے سے ایک نئے کارٹون پر مسلمانوں سے معافی مانگی ہے۔ مقامی زبان میں شائع ہونے والے اس میگزین کے کارٹون میں کئی دیوتاؤں کو دکھایا گیا ہے جو، کارٹون کے مطابق، پیغمبرِ اسلام سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے(دیوتاؤں) ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہوا ہے لہذا پیغمبرِ اسلام کو شاکی نہیں ہونا چاہیئے۔ اس میگزین کی اشاعت محدود ہے۔ تاہم واقعہ کے بعد میگزین کے ایڈیٹر نے استعفیٰ دے دیا ہے اور چرچ اس کوشش میں ہے کہ سارے کے سارے میگزین حاصل کرکے انہیں تلف کیا جا سکے۔ ویلز کی مسلم کونسل نے چرچ کی معذرت قبول کر لی ہے۔ | اسی بارے میں کارٹون پر پاکستان کا احتجاج02 February, 2006 | پاکستان فرانسیسی اخباروں پر عدالتی کارروائی11 February, 2006 | آس پاس ’ایران و شام نے جذبات بھڑکائے ہیں‘08 February, 2006 | آس پاس پاکستان بھر میں شدید احتجاج 14 February, 2006 | پاکستان کراچی میں ہزاروں افراد کی ریلی16 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||