BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 February, 2006, 08:35 GMT 13:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں ہزاروں افراد کی ریلی

پیغمبر کارٹون مظاہرے
پیغمبر اسلام کے کارٹونوں کے خلاف ساری دنیا میں مظاہرے کیے گئے۔
یورپی اخبارات میں پیغمبر اسلام کے کارٹون چھپنے کے خلاف جمعرات کو کراچی میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ریلی قائد اعظم مزار سے گیارہ بجے کے قریب شروع ہوئی۔ جس کی قیادت جماعت اہلسنت و جماعت، سنی تحریک اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مفتی منیب الرحمان، شاہ تراب الحق، مولانا اویس نورانی،اکرم قادری کر رہے تھے۔

ریلی میں ایم ایم اے کی اتحادی جماعتوں کے رہنما شامل نہیں تھے۔

احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ جن کی سر پر سبز پگڑیاں تھیں اور ہاتھوں میں سبز پرچم تھامے ہوئے تھے۔

مظاہرین ’الجہاد الجہاد‘،’ نبی کا جو غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے‘ ’غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

ریلی کی گزرگاہ ایم اے جناح روڈ کو صبح سے ہی سیل کر دیا گیا تھا۔ بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار موجود تھے۔ پولیس اہلکارروں کو سیفٹی جیکٹس پہنی ہوئی تھی۔


ریلی کی ابتدا سے قبل ہی منتظمین نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ یہ ریلی پرامن ہوگی اگر کوئی بھی توڑ پھوڑ یا پتھراؤ کریگا اس کو رینجرز کے حوالے کیا جائیگا۔

دوران احتجاج کچھ مشتعل نوجوانوں نے پتلا جلانے کی کوشش کی جس کو روکا کیا جس پر کچھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

شہر کے اہم کاروباری مرکز صدر ریگل چوک اور اردگرد میں کاروبار بند رہا جبکہ تمام پیٹرول سٹیشن کو بھی شامیانے لگا کر بند کردیاگیا تھا۔ سنیما گھروں پر آویزواں فلمی پوسٹر ہٹادیئے گئے تھے جب کہ چھتوں پر پولیس اہلکار موجود تھے۔

ریلی پر امن طریقے سے تبت سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی جہاں جلسہ عام منعقد کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد