BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 February, 2006, 12:43 GMT 17:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارٹون پر پاکستان کا احتجاج

اخبار
تسنیم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مسئلے پر ڈنمارک سے رابطے میں ہے
پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعینات ڈنمارک کے سفیر کو دفتر خارجہ بلا کر ایک ڈینش اخبار میں پیغمبر اسلام کے بارے میں چھپنے والے کیری کیچرز کی اشاعت پر احتجاج کیا گیا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج آج ریکارڈ نہیں کروایا گیا اور سفیر کی طلبی ڈینش اخبار میں چھپنے والے کیری کیچرز کے فورا بعد کی گئی تھی۔

انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اشاعت کا اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے نوٹس لیا ہے اور پاکستان اس مسئلے پر ڈنمارک کی حکومت سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈنمارک کی حکومت اس بات پر غور کرے گی کہ آزادی اظہار کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اربوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ناروے کی حکومت نے ان کیری کیچرز کی ایک نارویجن اخبار میں دوبارہ اشاعت کے بعد ان کی اشاعت پر معافی مانگ لی تھی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اب یہ کیری کیچر یورپ کے کئی دوسرے ممالک کے اخبارات میں بھی شائع کیے گئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں دفتر خارجہ اپنا رد عمل بعد میں دے گی۔

دینی جماعتوں کا احتجاج
 متحدہ مجلس عمل کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز ان کیری کیچرز کی اشاعت پر دینی جماعتیں احتجاجی جلسے کریں گی

پاکستان میں مشرق وسطیٰ کے مسلم ممالک کی طرح تو ان کیری کیچرز کی اشاعت پر احتجاج نہیں کیا گیا تاہم متحدہ مجلس عمل کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کل یعنی جمعہ کو ان کیری کیچرز کی اشاعت پر دینی جماعتیں احتجاجی جلسے کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو ڈنمارک سے سفارتی تعلقات منقطع کر لینے چاہئیں۔ پاکستانی اخبارات میں بھی ان کیری کیچرز کی اشاعت کی خبریں نمایاں طور پر شائع ہوئی تھیں۔

ڈنمارک کارٹون، بحران
ڈنمارک: کارٹون کی اشاعت، بحران شدید تر۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد