ایران پر حملہ، شاویز کا انتباہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے سربراہ اجلاس کے دوران وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو تیل کی قیمتیں دگنی ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے اوپیک ارکان کے چنیدہ سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی صورت میں تیل کی قیمتیں فی بیرل ڈیڑھ سو بلکہ دو سو ڈالر تک جا سکتی ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پہلے ہی آسمان کو چھو رہی ہیں اور فی بیرل نوے ڈالر تک جا پہنچی ہیں اور خیال ہے کہ اوپیک ارکان اپنی پیداوار میں اضافہ نہیں کریں گے۔ گزشتہ سینتالیس سال میں یہ تیسری بار ہے کہ اوپیک ارکان کا اجلاس سعودی عرب میں ہو رہا ہے۔ ہوگو شاویز نے اس کانفرنس کی ابتدا ہی امریکہ پر کڑی نکتہ چینی سے کی۔انہوں نے’ اگر امریکہ ایران پر حملہ یا وینزویلا کے خلاف پھر جارحیت کی تو تیل کی قیتیں ایک سو پچاس سے دو سو ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہیں‘۔
شاویز نے اوپیک ارکان سے اپیل کی وہ سیاسی جغرافیائی صورتِ حال کے پیشِ نطر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔ عراق کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’تمام جارحیت کی بنیاد ہی تیل ہے۔ یہ وہ سبب ہے جو ہر جارحیت کی تہہ میں موجود ہے۔جب کہ ایران کو دھمکیاں اس ایٹمی پروگرام کی بنا پر دی جا رہی ہیں‘۔ | اسی بارے میں آئی ایم ایف چھوڑ دیں گے: شاویز01 May, 2007 | آس پاس کاسترو اور شاویز کی براہ راست ریڈیو پر گفتگو28 February, 2007 | آس پاس وینزویلا کا رنگین صدر02 December, 2006 | آس پاس امریکی معذرت ناکافی ہے: وینز ویلا24 September, 2006 | آس پاس ایران، وینزویلا میں معاہدے18 September, 2006 | آس پاس وینزویلا: دس لاکھ فوجیوں کی ضرورت05 February, 2006 | آس پاس بش اور آزاد تجارت کے خلاف مظاہرے04 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||