BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 February, 2007, 00:53 GMT 05:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کاسترو اور شاویز کی براہ راست ریڈیو پر گفتگو
کیوبا کے صدر فیدل کاسترو اور وینیزویلا کے صدر یوگو شاویز
یوگو شاویز کیوبا کے صدر فیدل کاسترو کے قریبی ساتھی شمار کیے جاتے ہیں
کیوبا کے بیمار صدر فیدل کاسترو نے اپنے قریبی اتحادی ونیزویلا کے رہنما یوگو شاویز سے ٹیلیفون پر بات کی ہے جسے براہ راست نشر کیا گیا۔

وینیز ویلا کے صدر کے روزانہ نشر کیے جانے والے ریڈیو پروگرام میں فیدل کاسترو کی گفتگو سنائی گئی۔

کیوبا کے اسی سالہ صدر گزشتہ جولائی سے شدید علیل ہیں اور ان کے متعلق قیاس ہے کہ وہ قولون یعنی بڑی آنت کی کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

ان کی آخری مرتبہ ویڈیو ریکارڈنگ فروری کے آغاز میں دکھائی گئی تھی۔

اس سے قبل جنوری میں وینزویلا کے صدر یوگو شاویز نے ہی کہا تھا کہ فیدل کاسترو زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ صدر شاویز کو کاسترو کا بہت قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

صدر کاسترو گزشتہ سات ماہ کے عرصے کے دوران لوگوں کے سامنے نہیں آئے۔ فروری کی ریکارڈنگ سے قبل انہیں آخری بار اس وقت دیکھا گیا تھا جب انہوں نے اپنے عہدے کے اختیارات اپنے بھائی رال کاسترو کو منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یوگو شاویز فیدل کاسترو کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اگر کسی کو کاسترو کی صحت کی اصل حالت کا علم ہے تو وہ یوگو شاویز ہی ہیں۔

اسی بارے میں
’زندہ‘ کاسترو ٹی وی پر
29 October, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد