’زندہ‘ کاسترو ٹی وی پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیوبا کے ٹیلیویژن پر پچھلے چھ ہفتوں میں پہلی مرتبہ ملک کے سربراہ فیڈل کاسترو کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنی موت کی افواہوں کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مکمل صحتیابی میں وقت لگے گا اور یہ رسک کے بغیر بھی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں مضحکہ خیز ہیں اور ’اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اب جبکہ ہمارے دشمنوں نے وقت سے پہلے مجھے قریب المرگ یا مردہ قرار دے دیا ہے میں خوشی کے ساتھ اپنے ہم وطنوں اور پوری دنیا میں دوستوں کو یہ چھوٹی فلم بھیج رہا ہوں‘۔ اسی سالہ کاسترو کو آخری بار ستمبر میں دیکھا گیا تھا اور انہوں نے عارضی طور پر اقتدار بھی اپنے چھوٹے بھائی کے حوالے کر دیا تھا۔ ٹیلیویژن پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں انہیں بغیر کسی سہارے کے چلتے پھرتے اور کمیونسٹ پارٹی کے اخبار ’گرینما‘ کا سنیچر کا ایڈیشن پڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ماں کے اوائل میں ’ٹائم‘ میگزین نے نامعلوم امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر کاسترو کو مہلک کینسر ہے۔ صدر کاسترو کے بھائی نے اس خبر کی تردید کی تھی اور کہا تھا کے کاسترو بتدریج صحت مند ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں کیوبا: فیڈل کاسترو کے اسی سال13 August, 2006 | آس پاس کیوبا نے امریکی پیغام رد کردیا05 August, 2006 | آس پاس ’ آخر وہ میرا خون ہے‘03 August, 2006 | آس پاس بہتر محسوس کر رہا ہوں: کاسترو02 August, 2006 | آس پاس کاسترونےاقتدار بھائی کومنتقل کردیا01 August, 2006 | آس پاس دنیا کے دس امیر ترین حکمران05 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||