کاسترونےاقتدار بھائی کومنتقل کردیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیوبا کے صدر فیدل کاسترو کا ایک اور آپریشن ہوا ہے اور انہوں نے اپنے بھائی راؤل کو اقتدار منتقل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صدر کاسترو کا بیان ان کے سیکرٹری نے قومی ٹیلی وژن پر پڑھ کر سنایا۔ بیان کے مطابق صدر کاسترو کی طبیعت ارجنٹائن کے دورے اور کیوبا کے انقلاب کی تقریبات کے بعد خراب ہوئی۔ وہ انتہائی تھکن کا شکار ہوئے اور ان کی آنت کے اندر زخموں سے خون بہنا شروع ہو گیا۔ فیدل کاسترو نے 1959 سے کیوبا میں اقتدار سنبھالا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے بعد اپنے بھائی اور ملک کے وزیرِ دفاع راؤل کاسترو کو صدر نامزد کیا ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کاسترو نے اپنے کچھ اختیارت وقتی طور پر اپنے بھائی کو منتقل کیئے ہیں۔ فیدل کاسترو کی عمر اس ماہ کی تیرہ تاریخ کو 80 برس ہو جائے گی اور اس موقع پر ملک بھر میں جشن منایا جانا تھا لیکن یہ تقریبات اب دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہیں۔ | اسی بارے میں ’کاسترو کو پارکنسنز ہے‘17 November, 2005 | آس پاس فیڈل کاسترو میراڈونا کے مہمان29 October, 2005 | آس پاس کاسترو کا ’کامیاب‘ آپریشن22 October, 2004 | آس پاس کاسترو کا گھٹنا و بازو ٹوٹ گئے21 October, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||