فیڈل کاسترو میراڈونا کے مہمان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیوبا کے صدر فیڈل کاسترو ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر ڈیگو میرا ڈونا کے ٹی وی شو کے مہمان بنے ہیں۔ میراڈونا نے کیوبن ٹی وی کو بتایا کہ فیڈل کاسترو کا انٹرویو کرنا ان کا خواب تھا۔ میرا ڈونا کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے وہ خدا جیسے ہیں‘۔ ان کی یہ بات چیت ارجنٹائن کے کنال 13 ٹی وی نیٹ ورک پر دکھائی جائے گی تاہم اب تک اس انٹرویو کے مواد کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ میرا ڈونا کا کہنا ہے کہ کاسترو کا انٹرویو’سونے پر سہاگہ‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے اب تک سب سے بڑا انٹرویو نہیں کیا تھا اور یہ وہی ہے‘۔ میراڈونا اور کاسترو خاصے عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ میراڈونا کی کاسترو سے دوستی اس وقت شروع ہوئی جو وہ کوکین سے چھٹکارا پانے کے لیے کیوبا میں زیرِ علاج تھے۔ میرا ڈونا نے کاسترو کی شکل کا ٹیٹو اپنی ٹانگ پر گدوایا ہوا ہے۔ میراڈونا کے مقبول ٹی وی شو کا نام ’لا نوچے ڈیل ڈیز‘ ہے۔ اس شو کے ذریعے میرا ڈونا ایک مرتبہ پھر خبروں میں آ گئے ہیں۔ میرا ڈونا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ نومبر میں ارجنٹائن میں امریکی صدر جارج بش کے خلاف ہونے والے مظاہرے کی قیادت بھی کریں گے۔ میرا ڈونا کو دنیا کے بہترین فٹ بالروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کی قیادت میں ہی ارجنٹائن نے 1986 کا فٹ بال ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ تاہم اس کے بعد کوکین کی لت نے ان کے کیریئر اور صحت کو بہت نقصان پہنچایا تھا۔ | اسی بارے میں گول ہاتھ سے ہی کیا تھا: میراڈونا23 August, 2005 | کھیل میراڈونا کا شو: ارجنٹائن میں سناٹا 19 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||